40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان اور فرانس کے مابین ریلویز میں تعاون پر مشترکہ ریلیز

Urdu News

نئی دہلی،۔اپریل ،ریلوے کے وزیر جناب سریش پربھاکر پربھو نے فرانس ریپبلک کےٹرانسپورٹ، سمندری اموراورماہی گیری کےوزیر مملکت جناب ایلین وِدالیزا کے ساتھ ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے وزراء کے ہمراہ ان کے وفود بھی تھے۔

دونوں ملکوں کے درمیان اس باہمی میٹنگ میں، دونوں فریقین نے اپنے خیالات کےتبادلے کے علاوہ فرینچ نینشنل ریلوے اور بھارتی ریلویز(آئی آر)کےدرمیان طویل عرصے سے جاری تکنیکی تعاون کو یاد کیااور دونوں ممالک کےمابین ریلوے کےمیدان میں تعاون اور رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کا اعادہ کیا۔ ملاقات کے دوران فرانس اور ہندوستان کے درمیان درج ذیل خصوصی میدانوں میں توجہ مرکوز کرنے پر معاہدہ ہوا۔

• ہائی اسپیڈاور سیمی اسپیڈ ریل۔

• موجودہ آپریشنزاور بنیادی ڈھانچے کی جدیدکاری۔

• اسٹیشنوں کی تعمیر نو اور آپریشنز۔

• مضافاتی ٹرینس۔

• نظام تحفظ، آپریشنزاورسکیورٹی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More