33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی کابینہ نے جی ایس ٹی کے تحت اینٹی پروفیٹنگ نیشنل اتھارٹی کے قیام کو منظوری دی

Urdu News

 نئی دہلی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج جی ایس ٹی کے تحت اینٹی پروفیٹنگ نیشنل اتھارٹی (این اے اے) کے چیئرمین اور تکنیکی ممبروں کے عہدوں کی تشکیل کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری زبردست کھپت والی اشیا کی ایک بڑی تعداد کے جی ایس ٹی ریٹس یعنی شرحوں میں کل ہوئی  تیزی کے ساتھ کمی کے فورا بعد دی گئی ہے۔ اس سے اس اعلیٰ ادارے کے فوری قیام کی راہ ہموار ہوگی جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لازمی ہے کہ سامان یا خدمات پر جی ایس ٹی شرحوں میں کٹوتی کے فائدے ، قیمتوں میں کمی کے ذریعے لامحالہ صارفین تک پہنچیں۔

اینٹی پروفیٹنگ نیشنل اتھارٹی کا قیام ایک مزید قدم ہے جس کا مقصد صارفین کو یہ یقین دلانا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے تئیں پوری طرح عہد بند ہے کہ  سامان اور خدمات کی کم قیمتوں کے اعتبار سے جی ایس ٹی کے نفاذ کے فائدے ان تک پہنچے۔ اس این اے اے  کو مرکز اور ریاستوں کے 4 تکنیکی ارکان کے ساتھ حکومت ہند کے سکریٹری سطح کے ایک سینئر افسر کی قیادت میں تشکیل دیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ  جی ایس ٹی شرح 14 نومبر 2017 کی نصف شب سے لاگو کی گئی تھیں لیکن  اشیا کی جو 178 فہرستیں بنائی گئیں تھیں اس کے تحت آنے والی چیزوں پر جی ایس ٹی شرح 28فیصد سے گھٹا کر 18 فیصد کردی گئی ہیں۔ اب صرف 50 اشیا ایسی ہیں جن پر 28 فیصد ہی جی ایس ٹی کی شرح  لگیں گی۔ اسی طرح اشیا کی ایک بڑی تعداد ایسی ہیں جن کی جی ایس ٹی شرح میں  کمی 18 فیصد سے گھٹا کر 12 فیصد  کردی گئی ہیں۔ اور اسی طرح کچھ اشیا مکمل طور پر جی ایس ٹی سے مستثنی رکھی گئی ہیں۔

اینٹی پروفیٹنگ اقدامات کا جی ایس ٹی قانون میں  ذکر کیا گیا  ہے۔ یہ قانون ایک ادارہ جاتی طریقہ کار فراہم کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سامان یا خدمات کی سپلائی پر ان پٹ ٹیکس قرضے اور کم کی گئیں ٹیکس شرحوں کے مکمل فائدے صارفین تک پہنچیں۔ یہ ادار جاتی فریم ورک ہر ریاست میں  این اے اے، ایک قائمہ کمیٹی ، اسکریننگ کمیٹیوں اور ایکسائز اینڈ کسٹم کے مرکزی بورڈ میں سیوگارڈ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پر مشتمل ہے۔

ایسے متاثرہ صارفین جو کسی سامان یا خدمات خریدنے پر یہ محسوس کرتے ہیں کہ انھیں قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہیں پہنچایا جارہا ہے وہ مخصوص ریاست میں اسکریننگ کمیٹی سے راحت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ البتہ  اجتماعی اثر کی کسی چیز سے متعلق منافع کے واقع کی صورت میں درخواست اسٹینڈنگ کمیٹی کو براہ راست دی جاسکتی ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی اس معاملے کو تفصیلی تحقیق کے لیے ڈائریکٹر جنرل آف سیو گارڈ کے حوالے کرے گی جو این اے اے کو اپنی تحقیقات کی رپورٹ دے گا۔

این اے اے کی طرف سے تصدیق  کیے جانے کی صورت میں اینٹی پروفیٹنگ اقدامات کے لیے درخواست دینا ضروری ہے۔ اسے یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ متعلقہ سپلائر اور کاروباری کو حکم دے کہ وہ اپنی قیمتیں کم کرے یا غیر واجب فائدہ واپس کرے جو اس نے سامان یا خدمات دینے کے دوران سود کے ساتھ حاصل کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More