40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری نے چنئی بندرگاہ سے بنگلہ دیش کے موگلا بندرگاہ ٹرك لے جانے والے رو رو جہاز کو ڈیجیٹل طور پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Shri Nitin Gadkari digitally flags off RORO Ship carrying trucks from Chennai Port to Mongla Port in Bangladesh
Urdu News

نئی دہلی۔ جہاز رانی ، روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہ ، آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کے مرکزی  وزیر جناب نتن گڈکری نے آج چنئی بندرگاہ سے بنگلہ دیش کے موگلا بندرگاہ تک جانے والی رورو-مع-جنرل کارگو بردار جہاز ایم وی آئی ڈی ایم ڈوڈل پر لدے  185 ٹرکوں کی کھیپ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر جناب گڈکری نے کہا کہ یہ ٹرک جنہیں میسرز اشوک لےلینڈ کے ذریعہ برآمد کئے جا رہے ہیں، جو ابھی تک براہ سڑک بھیجے جا رہے تھے اور جس سے قریب 1500 کلومیٹر کا  سفر کرنا پڑتا  تھا، اب  سمندری راستے سے اس سفر میں تقریبا 15 سے 20 دن کی بچت ہو گی۔ سمندری راستے سے نقل و حمل کی وجہ سے ہند-بنگلہ دیش سرحد پر پٹراپول-بےناپول چیک پوائنٹ پر گاڑیوں کی بھیڑ سے بچا جا سکے گا۔ ساحلی نقل و حمل سے وقت کی بچت کے ساتھ ساتھ اخراجات میں بھی کمی آتی ہے اور یہ ماحول دوست بھی ہے۔ وزیر موصوف نے تمام آٹو موبائل بنانے والی کمپنیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کی نقل و حمل کے لیے ساحلی جہاز رانی کے ماڈل کو اپنائیں ۔

میسرز اشوک لےلینڈ لمیٹیڈ تقریبا 12000 ٹرک چیچس بنگلہ دیش، سری لنکا اور افریقی ممالک کو برآمد کر رہی ہے ۔ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ساحلی جہاز رانی  کے معاہدے پر جون 2015 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے بنگلہ دیش دورے کے دوران دستخط ہوئے تھے ۔ چنئی بندرگاہ سے رو رو سمندری سفر کا آغاز 5 اگست 2016 کو اس وقت ہوا تھا جب 800 ہنڈائی  کاریں مقامی تقسیم کے لئے رو رو بحری جہازوں پر چنئی سے پپاوو بھیجی گئی تھیں۔ سمندری راستے سے مال کے لدان  پر فی ٹن ایندھن کی قیمت میں بھی کافی کم آتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More