33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم کی جموں و کشمیر کے طلبا سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی۔ جموں و کشمیر کی 30 طالبات کے ایک گروپ نے آج نئی دلی میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ ہندوستانی فوج کی جانب سے منعقدہ آپریشن سدبھاؤنا کے حصہ کے طور پر طالبات  ملک کے مختلف حصوں کا دورہ کر رہی ہیں۔ وزیراعظم نے ان طالبات سے مختلف موضوعات مثلاً تعلیم  بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم، سوچھ بھارت اور ان کے خواب اور خواہشات پر تبادلۂ خیال کیا۔

اس تبادلۂ خیال کے دوران طالبات کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں وزیراعظم نے لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کیے جا رہے متعدد اقدامات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے سوچھ بھارت مشن کے ذریعہ صحت اور سیاحت سمیت مختلف فوائد کا ذکر کیا۔ انہوں نے یوگا کے فوائد کا بھی ذکر کیا۔

سول سروسیز میں جموں  و کشمیر کے طالب علموں کے انتخاب کا ذکر کرتے ہوئے اور کھیل میں ان کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کا مستقبل تابناک ہے اور بچے اور جموں و کشمیر کے نوجوان کو ملک کو اپنی بہت سے خدمات پیش کرنی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More