29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وائلڈ لائف کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام سے متعلق اپنی کوششوں کے لئے ہندوستان کو توصیفی سند سے نوازا گیا :ڈاکٹر ہرش وردھن

Urdu News

نئی دہلی۔ ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا ہے کہ ہندوستان کو وائلڈ لائف کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام سے متعلق اپنی علاقائی اور عالمی کوششوں میں مثالی تنفیذی ایکشن کے لئے توصیفی سند سے نوازا گیا ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج نئی دہلی میں کہا ہے کہ‘‘وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کو کل سوئزر لینڈ کے جنیوا میں جنگلی جانوروں اور پودوں کی ایسی نسلیں جو اختتام کے قریب ہوں، سے متعلق بین الاقوامی تجارت کے کنونشن کے سکریٹری جنرل کے ذریعہ یہ ایوارڈ دیا گیا۔ ماحولیات کے وزیر نے مزید کہا کہ ماحولیات کے وزارت کے تحت کام کرنے والے ادارے وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بورڈ( ڈبلیو سی سی بی) کو یہ ایوارڈ مخصوص قسم کے جنگلی جانوروں اور پودوں کے تحفظ سے متعلق تنفیذی کارروائی‘‘آپریشن سیو کرما’’ کے اہتمام اور کوآرڈینیشن کے لئے دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان جنیوا میں منعقدہ جنگلی جانوروں اور پودوں کی ایسی نسلیں جو اختتام کے قریب ہوں، سے متعلق بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس)کی 69 ویں قائمہ کمیٹی کی میٹنگ میں توصیفی سند حاصل کرنے والا واحد ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو سی سی بی نے ملک کے اندر جنگلی فاختہ کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کے لئے ‘‘آپریشن سیو کرما’’ کااہتمام کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ‘‘ آپریشن سیوکرما ’’کامقصد اس طرح کی تمام غیر قانونی تجارتوں کی روک تھام کے تئیں تنفیذی ایجنسیوں کو بیدار کرنا بھی تھا۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 15 دسمبر 2016 سے 30 جنوری 2017 تک چلائے گئے‘‘ آٖپریشن سیو کرما’’ کے دوران تقریبا 16000ہزار زندہ فاختاؤں اور کچھوؤں کو ضبط کیا گیا اور انہیں جنگل میں واپس بھیجا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تجارت میں ملوث 55 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیاگیا۔

ڈبلیو سی سی بی نے قانون کا نفاذ کرنےو الی علاقائی ایجنسیوں بشمول مغربی بنگال کے جرائم تحقیقات کے محکمہ، ریاستی پولیس اور محکمہ جنگلات ، اترپردیش پولیس کے خصوصی ٹاسک فورس، کرناٹک کے جنگلات اور پولیس محکموں اور مہاراشٹر و راجستھان کے جنگلات کے محکموں کے ساتھ مل کر کام کیا تھا۔جنیوا میں جنگلی جانوروں اور پودوں کی ایسی نسلیں جو اختتام کے قریب ہوں، سے متعلق بین الاقوامی تجارت کے کنونشن (سی آئی ٹی ای ایس) کی 60 ویں قائمہ کمیٹی میٹنگ کے تمام شرکاء کو ڈاکٹر ہرش وردھن کا یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More