39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم 25 دسمبر کو نئی میٹرو لائن کا افتتاح کریں گے، نوئیڈا اور جنوبی دلی کے درمیان سفر کے وقت میں کمی آئے گی

Urdu News

نئی دہلی۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی 25 دسمبر کو دلی میٹرو کی نئی مجینٹا لائن کا افتتاح کریں گے۔ اس لائن کے ذریعہ نوئیڈا کے بوٹنیکل گارڈن اور دلی کے کالکا جی مندر ایک دوسرے سے جڑ جائیں گے۔ اس سے نوئیڈا اور جنوبی دلی کے دوران سفر کے وقت میں کمی آئے گی۔ اس موقعے پر وزیراعظم جناب نریندر مودی نوئیڈا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔

یہ نئی لائن ملک میں شہری ٹرانسپورٹ کو جدید کرنے سے متعلق مرکزی حکومت کے منصوبے کی نمائندہ ہے۔ یہ ٹکنالوجی پر مبنی اور ماحول دوست تیز رفتار شہری ٹرانسپورٹ نظام کی غماز ہے۔

یہ تیسری میٹرو لائن ہے جس کا افتتاح2017 میں وزیراعظم کریں گے۔ انہوں نے جون میں کوچی میٹرو اور نومبر میں حیدرآباد میٹرو کو ملک کو وقف کیا تھا۔ مذکورہ بالا دونوں مواقع کی طرح وزیراعظم عوامی جلسے میں پہنچنے سے پہلے اس نئی لائن پر سفر کریں گے۔

جناب نریندر مودی نے قومی راجدھانی کے علاقوں میں اپنی مصروفیات کے سلسلے میں سفر کے لیے میٹرو کا سفر کیا ہے۔ جنوری 2016 میں وزیراعظم اور فرانس کے صدر فرانس اولاند نے دلی سے گڑ گاؤں تک میٹرو سے سفر کیا تھا تاکہ بین الاقوامی شمسی اتحاد کے ہیڈکوارٹر کا سنگ بنیاد رکھا جا سکے۔ حال میں اپریل 2017 میں وزیراعظم اور آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرنبل نے اکشر دھام مندر تک میٹرو سے سفر کیا تھا۔

ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے زریعہ کنکٹوٹی کو بڑھانے کے مد نظر مرکزی حکومت نے 165 کلومیٹر تک کے نو نئے میٹرو پروجیکٹوں کو گذشتہ ساڑھے تین برسوں میں شروع کیا ہے۔ کل 140 کلو میٹر کے پانچ نئے میٹرو پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے آئندہ دو برسوں میں 250 کلومیٹر لمبائی کی میٹرو لائن شروع کرنے کی تجویز ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More