36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے ایف ایس ڈی سی کی سترہویں میٹنگ کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی اگست۔نئی دلّی میں مالی استحکام او رترقی کی کونسل (ایف ایس ڈی سی) کی سترہویں میٹنگ  کی گئی ۔ یہ میٹنگ مرکزی وزیر خزانہ جناب ارون جیٹلی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں آر بی آئی کے گورنر ڈاکٹر ارجت پٹیل، خزانے کے سکریٹری جناب اشوک لواسا، اقتصادی اُمور کے محکمے کے سکریٹری جناب سبھاش چندر گرگ ، مالی خدمات کے محکمے کی سکریٹری محترمہ انجلی چب دُگّل، کارپوریٹ اُمور کی وزارت کے سکریٹری جناب تپن رے،  الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے سکریٹری جناب اجے پرکاش ساہنی، اعلیٰ اقتصادی مشیر ڈاکٹر اروند سبرامنین، سیبی کے چیئرمین جناب اجے تیاگی، آئی آر ڈی اے آئی کے چیئرمین جناب ٹی ایس وجین، پی ایف آر ڈی اے کے چیئرمین جناب ہیمنت جی کنٹرکٹر اور حکومت ہند کے دیگر سینئر افسران اور مالی شعبے کے ضابطہ کاروں نے شرکت کی۔

اعلیٰ اقتصادی مشیر سی ای اے نے معیشت کی صورتحال پر ایک پرزنٹیشن دیا، کونسل نے کہا کہ بھارت میں اس کی چھوٹی معیشت کے بنیادی اصولوں اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) شروع کرنے کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات ، جڑواں بیلینس شیٹ ٹی بی ایس چیلنج سے نمٹنے کیلئے کیے جانے والے اقدامات، مالی مارکٹ کے غیرمعمولی اعتماد کی بنیاد پر چھوٹی معیشت کا استحکام پایا جاتا ہے۔کونسل نے بھارتی معیشت کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر بھی بات چیت کی اور ارکان نے اس بات سے اتفاق کیا کہ لگاتارہوشیار رہنے اور کسی بھی باہری یا اندرونی کمزور صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

کونسل نے بھارت کیلئے مالی شعبے کے جائزے کے پروگرام کی پیش رفت پر بھی غور وخوض کیا   جو بین الاقوامی مالی فنڈ اور عالمی بینک کے ساتھ ملکر کیا گیا ہے۔

ایف ایس ڈی سی نے مالی شعبے میں ترقی اور کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی تشکیل میں پیش رفت پر بھی غورو خوض کیا اور ادارے کی تعمیر کے اقدام پر مقررہ وقت کے اندر اندر کیے جانے والے عمل درآمد کے سلسلے میں بھی بات چیت کی۔

ایف ایس ڈی سی کی ذیلی کمیٹی نے جس کی صدارت آر بی آئی کے گورنر کررہے ہیں ، اپنی سرگرمیوں کے بارے میں ایک مختصر رپورٹ ایف ایس ڈی سی کو پیش کی ۔ کونسل نے اپنی پہلے کی میٹنگوں میں کیے گئے فیصلوں پر ارکان کی  طرف سے کیے گئے اقدامات کا جامع طور پر جائزہ بھی لیا۔

کونسل نے کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز  کے ضابطوں کو مستحکم بنانے پر بھی بات چیت کی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More