31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

گیارہ سالہ اسکیٹنگ کھلاڑی ماسٹر ہمانشو تیواری نے ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، اترپردیش کےعلی گڑھ سے تعلق رکھنے والے گیارہ سالہ اسکیٹنگ کھلاڑی ماسٹر ہمانشو تیواری نے شمال مشرقی خطے کی ترقی (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ عوامی شکایات و پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے ملاقات کی۔

اس بچے نے کیرالہ کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ایک منفرد قسم کی پہل کی ہے۔اس نے علی گڑھ میں6 ستمبر تا 9ستمبر 2018ء کے دوران شام 3 بجے سے شام 5 بجے تک اسکیٹنگ کرکے 25ہزار روپے جمع کئے۔اس نے وزیر اعظم قومی راحت فنڈ میں یہ رقم عطیہ کی۔علی گڑھ کے ڈپٹی کمشنر نے بھی ماسٹر ہمانشو کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ماسٹر ہمانشو نے جون 2017ء میں نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو میں منعقدہ عالمی کھیلوں میں اسکیٹنگ مقابلے میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ماسٹر ہمانشو کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے کہا کہ انتہائی کم عمر کے بچوں کی طرف سے کی جانے والی ایسی مسعود کوششیں قابل ستائش اور اہل وطن کے لئے باعث ترغیب ہیں کہ وہ ملک میں ہونے والی کسی بھی تباہی کے تئیں انسانی اور حوصلہ مندانہ رویہ اختیار کریں۔ ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے ہمانشو کے  لئے مستقبل میں اس کی سبھی کوششوں میں کامیابی اور خوشی کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More