27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیرآیوش نے بیس ہاسپٹل میں آیوروید پیلی ایٹیو کیئریونٹ کاافتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، آیوش اور دفاع کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) جناب شری پد یسونائک نے آج بیس ہاسپٹل دہلی چھاؤنی نئی دہلی میں پیلی ایٹیو کیئر سینٹر میں آیوروید پیلی ایٹیو کیئر یونٹ کاافتتاح کیا۔اس موقع پر وزارت آیوش اور وزارت دفاع کے درمیان ڈائریکٹر جنرل آف آرمڈ فورسیس میڈیکل سروسز(ڈی جی اے ایف ایم ایس) کے صحت سے متعلق اداروں کے تحت آیوش کی یکجائی کے لئے ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئے گئے۔

اپنے افتتاحی خطاب میں وزیر موصوف نے کہا کہ ہماری فوج کے سپاہی  سیاچن گلیشیئر سے لے کرتھار کے ریگستانوں تک بہت ہی مشکل حالات میں کام کررہے ہیں۔ جس کا ان کی جسمانی اور نفسیاتی صحت پر خراب اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیوروید اور یوگا ہندوستانی فوج کے سپاہیوں کی بہترین جسمانی اور نفسیاتی صحت حاصل کرنے اور مشکلات کو برداشت کرنے ان کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔ جناب یسو نائک نے مزید کہا کہ آیورویدک دوائیں اور پنچ کرما طریقے مثلاً اسنہن اور سویدن کام سے متعلق پٹھوں اور ہڈیو کے امراض (ڈبلیو آر ایم ایس ڈی) کے علاج میں بہت موثر ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0012KAT.jpg

آیوش  اور دفاع کے  وزیر مملکت(آزادانہ چارج) جناب سری پد یسو نائک بیس ہاسپٹل دہلی چھاؤنی میں پیلی ایٹیو کیئر سینٹر میں آیوروید پیلی ایٹیو کیئر یونٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے۔

سکریٹری آیوش وید راجیش کوٹیچا اور آرمڈ فورسیسز میڈیکل سروسز کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل بپن پوری بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 مفاہمت نامے کے تحت پیلی ایٹیو کیئر سینٹر آرمی ریسرچ اینڈ ریفرل ہاسپٹل، ایئر فورس ہاسپٹل، ہنڈن، غازی آباد اور دہلی این سی آر میں شناخت کئے گئے پانچ سابق فوجی کنٹری بیوٹیری صحت اسکیم(ای سی ایچ ایس) پالی کلینکس میں بھی آیوروید یونٹیں قائم کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More