27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پندرہویں مالیاتی کمیشن کی اترپردیش کے دیہی مقامی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی، پندرہویں مالیاتی کمیشن نے چیئرمین جناب این کے سنگھ کی قیادت میں اپنے ارکان اور سینئر افسران کے ساتھ آج اترپردیش کے دیہی مقامی اداروں کے

 نمائندوں سے ملاقات کی۔

کمیشن کو اطلاع دی گئی کہ

  •  ریاست میں اترپردیش پنچایتی راج ایکٹ 1947 پی آر آئیز ضابطہ بندی کرنے والا قانون ہے۔
  •  سال 2015 میں تشکیل دیئے گئے پانچویں ایس ایف سی نے 31 اکتوبر 2018 کو اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ اس کے ذریعہ کی گئی اہم سفارشات کابینہ کی سب کمیٹی کے ذریعہ زیر غور ہے۔لیکن ان کو قانون ساز اسمبلی میں ابھی پیش کیا جانا ہے۔ ریاست میں فی الحال چوتھے ایس ایف سی کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل کیاجارہا ہے۔
  •  آئی ٹی گیارہویں فہرست میں دیئے گئے 29 ویں میں سے صرف 15 کام ہی پی آر آئیز کے سپرد کئے گئے ہیں۔
  • اترپردیش میں 59073 گرام پنچایتیں ، 821چھیتر پنچایتیں اور75 ضلع پریشد ہیں۔
  •  پی آر  اے جی  یوپی  کے مطابق14-2013 سے 18-2017 ،  تک کی مدت کے دوران پی آر آئیز کے معاملے میں اس کے محصولات کل محصولات کا 3-2 فیصد ہے۔

چودھویں مالیاتی کمیشن کے ذریعہ ریاست کو کی گئی تفویض

گرانٹس

تمام ریاستیں(کروڑ)

اترپردیش(کروڑ)

کل گرانٹ کے فیصد کے طور پر اترپردیش کو گرانٹ

بنیادی گرانٹ

180263

32199

17.9%

کارکردگی سے متعلق گرانٹ

20029

3578

17.9%

اترپردیش حکومت کے چوتھے ایس ایف سی کے کلیدی مشاہدات:

  • ریاست کے ٹیکس اور غیرٹیکس محصولات میں سے کلیکشن کا خرچ نکال کر اس  کا12.5 فیصد تفویض کیا جائے گا۔
  • دیہی علاقائی اداروں : شہری علاقائی اداروں میں تقسیم60:40 کے تناسب میں ہے۔
  • کمیشن نے سفارش کی ہے کہ گزشتہ ایس ایف سی کی طرح چوتھے ایس ایف سی کے بعد نئے ایس ایف سی کی رپورٹ آنے تک حکومت اس ایس ایف سی کی سفارشات کو لاگو کرسکتی ہیں۔
  • ایس ایف سی نے مشاہدہ کیا ہے کہ مطلوبہ اعداد وشمار کو منظم کرنے کے لئے کمیشن کو معلومات جاری کرنے میں ریاستی حکومت کے افسروں  کی جانب سے تعاون کی کمی پائی گئی۔ساتھ ہی کمیشن کے کام کاج میں سرکاری افسروں کی جانب سے بیجا انتظامی مداخلت بھی ہوئی۔

دیہی علاقائی ادارو ں کے نمائندے:  ضلع پنجایت  میرٹھ کے صدر جناب کلویندرسنگھ، ضلع پنچایت باندا کے صدر محترمہ سریتا دویویدی، چھیتر پنچایت بھٹ ہٹ گورکھپور کی بلاک چیف محترمہ اتما دیوی، چھیتر پنچایت مداورا للیت پور، چھیتر پنچایت کے بلاک چیف جناب راجیش راوت، لطیف پور لکھنؤ کی گرام پردھان محترمہ شویتا سنگھ،گھورا ڈیہہ مرزا پور کے گرام پردھان جناب رامویشور سنگھ، وارڈ نمبر 19 لکھنؤ کی ضلع پنچایت کے رکن جناب مہیپ کمار سنگھ، ضلع پنچایت جھانسی کے رکن جناب ویریندر پرتاپ سنگھ،ضلع پنچایت وارڈ نمبر 4 گورکھپور کے رکن جناب سبھاش چندر بھارتی، چھیتر پنچایت بڈگورا وارڈ نمبر 93 بارہ بنکی کے رکن جناب انوپ سنگھ، چھیتر پنچایت سدھارتھ نگر کے رکن جناب راج کمار چودھری، چھیتر پنچایت کاروی وارڈ نمبر 55 بہار چترکوٹ کے رکن شری میتھلیش ، گرام پنچایت سروا سیتا پور کے رکن جناب شیام سندر، گرام پنچایت بھینرا شاملی کے رکن جناب حبیب، گرام پنچایت پارلا جھانسی کے رکن جناب رام جیون شکلا مالیاتی کمیشن کے ساتھ بات چیت میں موجود تھے۔

کمیشن کے سامنے اترپردیش میں دیہی مقامی اداروں کی جن اہم ضرورتوں کا ذکر کیاگیا ہے ۔ان میں ترقیاتی کاموں کے لئے مالی وسائل کی کمی، پانی کی کمی، آمدنی کے ذریعہ کے طور پر پراپرٹی ٹیکس،کمزور سماجی اشاریہ شہری سہولیات جیسے پنچایت بھون، مردہ خانے، سڑک اور نکاسی کے بنیادی ڈھانچے کے لئے ضرورت چیک ڈیم تیار کرنے کی ضرورت،مویشیوں کی ضرورت سے زیادہ تعداد کا مسئلہ ، محفوظ پینے کے پانی کی کمی،پبلک لائبریری تیارکرنے کے لئے فنڈ کی کمی، تفریحی کے مقامات اور کھیل کود کی سرگرمیوں کے لئے فنڈ کی کمی شامل ہیں۔

 کمیشن نے پی آر آئیز کے نمائندوں کے ذریعہ ظاہر کی گئی ان  تمام تشویشات پر توجہ دی اور مرکزی حکومت کو بھیجی جانے والی اپنی سفارشات میں ان کے حل کرنے کا وعدہ کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More