27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے آئی اے ایس افسران سے کہا : ’’ملک کے نظام کو نئے ہندوستان کی توانائی سے لبریز کردو ‘‘

प्रधानमंत्री की युवा आईएएस अधिकारियों से अपील : व्यवस्था में नये भारत की ऊर्जा भर दें
Urdu News

نئی دہلی،۔جولائی ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے جواں سال آئی اے ایس افسران کو مشورہ دیا ہے کہ تبدیلیوں سے مطابقت نہ رکھنے والے یا تبدیلیوں کا راستہ روکنے والی ذہنیتوں سے گریز کرکے ہندوستان کی انتظامیہ کو نئے ہندوستان کی توانائی سے لبریز کیا جائے ۔

اسسٹنٹ سکریٹریوں کی تقریب افتتاح میں 2015 کے آئی اے ایس افسران سے اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے زوردے کر یہ بات کہی کہ ہندوستان اب تک اتنی ترقی نہیں کرسکا ہے جتنی اسے کرنی چاہئے تھی۔ ہندوستان کے بعض آزادی حاصل کرنے والے اور وسائل کے فقدان سے دو چار ملکوں نے ترقی کی نئی بلندیاں سر کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لئے مطلوب مضبوطی اور ہمت ضروری ہے ۔ بکھرے ہوئے حکمرانی کے نظام میں افسران کو مشترکہ صلاحیتیں آزمانے کی مہلت نہیں مل پاتی، جس کے نتیجے میں وہ اپنی صلاحیت کا خاطر خواہ مظاہرہ نہیں کرپاتے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام میں تبدیلی کے لئے فعال طریقہ کارلازمی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسسٹنٹ سکریٹریوں کا سہ ماہی پروگرام اب اپنے تیسرے سال میں داخل ہورہا ہے ،جس کے بہتر اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے ان نوجوان افسران سے زور دے کر کہا کہ وہ اگلے تین ماہ کے دوران حکومت ہند کے انتہائی سینئیرافسران سے کھل کر اور آزادی کے ساتھ گفتگو کریں تاکہ انتظامیہ ان کی توانائی اور نئے نظریات اور سکریٹری کے سطح کے افسران کے تجربات کے امتزاج سے فائدہ حاصل کیا جاسکے ۔

اس موقع پر وزی اعظم نے ان نوجوان افسران سے کہا کہ وہ اپنے یو پی ایس سی کے امتحان کے نتیجے تک کی زندگی یاد کریں اور ان چیلنجوں کو یاد کریں ،جن کا انہیں سامنا کرنا پڑا ہے تاکہ انتظامیہ اور عام آدمی کی زندگی میں مثبت تبدلیاں پیدا کی جاسکیں ۔

اس موقع پر پرسونل پبلک گریوانسیز اینڈ پنشنز کے محکمے کے وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور سینئر سرکاری افسران بھی موجود تھے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More