26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے پراکرم پرو کا افتتاح کیا، کونارک جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی کمانڈروں کی مشترکہ کانفرنس میں شرکت کے لئے آج صبح جودھپور پہنچے۔ انہوں نے جودھپور میں ایئرفورس اسٹیشن پر تینوں افواج کے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

وزیراعظم نے کونارک جنگی یادگار پر شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ویزیٹرس بک میں وزیراعظم نے لکھا ہے کہ ملک مسلح افواج پر فخر کرتا ہے جو مادر وطن کا تحفظ کرنے کے لئے پوری طرح عہد بستہ اور وقف ہیں۔ انہوں نے ان بہادر شہیدوں کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے عظیم قربانی پیش کیں اور وہ آئندہ نسلوں کے لئے تحریک کی علامت ہیں۔

کونارک اسٹیڈیم میں وزیراعظم نے پراکرم پرو کا افتتاح کیا۔ انہوں نے اس موقع پر لگائی گئی ایک نمائش کو بھی دیکھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More