29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت ریمڈیسور کی فراہمی میں حکومت مہاراشٹر کی ہر ممکن مدد کررہی ہے:جناب من سکھ منڈاویا

Urdu News

نئی دہلی: کیمکلز اور فرٹیلائزر کے وزیر مملکت جناب من سکھ منڈایا نے آج کہا ہے کہ حکومت ہند مہاراشٹر کے سرکاری افسران کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہے اور ریمڈیسور کی فراہمی میں ہر ممکن تعاون کررہی ہے۔ اپنے کی ٹویٹ پیغامات میں انھوں نے حکومت مہاراشٹر کے اس کے برعکس بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔

وزیر موصوف نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں پیداوار دوگنا کرنے کے لئے 12.04.2021 سے اب تک مزید 20 کارخانوں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کی اجازت دے چکی ہے۔ مہاراشٹر کے عوام کے لئے ریمڈیسور کی خاطر خواہ فراہمی مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔

سرکاری ریکارڈز کے مطابق ای او یو کی صرف ایک یونٹ اور ایک SEZمیں ہے۔ حکومت نے ریمڈیسور تیار کرنے والوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ایسی کوئی کھیپ پھنسی ہوئی نہیں ہے۔

وزیر موصوف نے متعلقہ لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان 16 کمپنیوں کی فہرست عام کریں اور اسٹاک کی دستیابی اور ڈبلیو ایچ او۔ جی ایم پی کے بارے میں بتائیں ۔ مرکزی حکومت اس ملک کے عوام کے لئے سب کچھ کرنے کے عہد پر کارفرما ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More