28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نے بزرگ شاعر کیدارناتھ سنگھ کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا

Urdu News

نئیدہلی۔ وزیراعظم جناب نریندر مودی نے معروف بزرگ شاعر جناب کیدار ناتھ سنگھ کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام  تعزیت میں کہا کہ مجھے عظیم شاعر ومصنف جناب کیدارناتھ سنگھ کی موت سے زبردست صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری میں عوامی زندگی میں جذبات کیلئے جگہ پیدا کی تھی۔ وہ آئندہ کئی صدیوں تک ادبی دنیا کے لئے حوصلہ افزائی کا وسیلہ ثابت ہوں گے اور عام لوگ بھی اس نے حوصلہ حاصل کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ آنجہانی کیدارناتھ سنگھ کو 2013 میں گیان پیٹھ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔ انہیں ان کے ادبی کارنامے ، ’’ابھی بالکل ابھی‘‘ ، ’’زمین پک رہی ہے‘‘ اور’’اکال میں سارس‘‘ کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More