37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کی وزارتی سطح کی غیر رسمی میٹنگ میں شرکت کرنے والے وزیروں اور دیگر معززین نے وزیراعظم سےملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی،عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی آج نئی دہلی میں  غیر رسمی تجارتی میٹنگ میں   شرکت کرنے والے وزیروں اور  سینئر  معززین نے  وزیراعظم جناب نریندر مودی سےملاقات کی۔

بات چیت کے دوران     ہمہ ملکی تجارت   کے  مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بہت سے وزیروں نے وزارتی سطح کی اس میٹنگ کی   میزبانی کرنے کے   بھارت کے اقدام کی تعریف کی۔

معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعتماد ظاہر کیا کہ   ڈبلیو ٹی او کی وزارتی سطح کی غیر رسمی میٹنگ میں    جو بات چیت ہوئی ہے    تعمیری نوعیت کی ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے    اصولوں پر مبنی   ہمہ ملکی  تجارتی نظام کے تئیں  ہندستان کے   عہد کا اعادہ کیا۔   یہ تجارتی نظام    شمولیت  اور اتفاق رائے کے اصولوں پر مبنی ہونی چاہئے۔     انہوں نے کہاکہ   تنازعہ کو  حل کرنے والا زبردست   میکانزم    ڈبلیو ٹی او کے  اہم فائدوں میں سے ایک ہے۔

وزیراعظم نے کہا  ان چیلنجوں کا  مقابلہ کرنا ضروری ہے  جو  ہمہ ملکی تجارتی نظام کو درپیش ہے۔     انہوں نے کہا   کہ  دوحہ  دور اور بالی کی  وزارتی میٹنگ میں جو فیصلے کئے گئے ان پر  ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا ہے  ۔انہوں نے  بہت کم ترقی یافتہ ملکوں کے تئیں   تراحم کی  حکمت عملی پر زور دیا۔

وزیراعظم نے   غیر رسمی میٹنگ  کے سلسلہ میں   بھارت کی  دعوت  کےجواب میں جس جوش و خرش کا اظہار کیا گیا  ہے اس پر اطمینان  ظاہر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے   ہمہ قومیت   اور  ڈبلیو ٹی او کے   اصولوں کے تئیں   عالمی اعتماد   کی عکاسی ہوتی ہے۔

کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش  پربھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More