35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل الیکشن کوئز 2018 میں طلبا کی ریکارڈ شرکت

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے نیشنل الیکشن کوئز 2018 (این ای کیو 2018) کا انعقاد کیا ہے۔ جس میں پورے ملک  کے 38160 ؍اسکولوں سے  1363982 طلبا نے شرکت کی۔اس کثیر تعداد کی شرکت کے بعد این ای کیو 2018 کو انتخابات کے تعلق سے دنیا کا سب سے بڑا انٹر اسکول کوئز ہونے  کا دعویٰ کیا  گیاہے۔

یہ بڑا کوئز پروگرام نومبر 2017 میں شروع ہوا تھا۔اس میں6 ژونل سطح کے ہنگامہ خیز مقابلے ہوئے اور  11 مارچ 2018 کو نئی دہلی میں گرانڈ فینالے کے ساتھ یہ اختتام پذیر ہوا۔ فینالے میں پُر وقار ٹرافی کے لئے 6 ژون ، منی پور، پڈوچیری، گوا ، دہلی ، جھارکھنڈ اور جموں و کشمیر کی فاتح ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا۔ ریاستوں کے شعبہ تعلیم کی مدد سے ژونل  سطح کے کنٹسٹنٹ (مقابلہ کرنے والوں) کے انتخاب کے لئے بین اسکول ، ڈسٹرکٹ اور ریاستی سطح کے متعدد دور کے مقابلے ہوئےتھے۔

این ای کیو -2018 کی ٹرافی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں واقع ڈی  پی ایس اسکول کے مدھر جین اور آدتیہ کمار نے حاصل کی۔ دوسرے مقام کیلئے سب سے پہلے پڈوچیری کے سینٹ پیٹرک ہائر سکینڈر ی اسکول کا انتخاب ہوا جس کی نمائندگی وی وشنو  پریا اور متھن کرشنا نے کی۔ منی پور کے سینا پتی کے جواہر نودے ودیالہ کے شنگکر سنگھ  لیس رام اور آشمان مینالی دوسرے رنر اپ کے طور پر ابھر کر سامنے آئے۔گرانڈ فینالے کی نظامت کے فرائض معروف کوئز ماسٹر جناب وکرم جوشی نے انجام دیئے۔

این ای کیو 2018 کے پہلے پرائز میں ایک لاکھ روپے نقد دیئے گئے۔ پہلی رنراپ ٹیم کو 80 ہزار روپے اور دوسری رنر اپ ٹیم کو 60 ہزار روپے کا انعام حاصل ہوا۔ گرانڈ فینالے میں شامل ہونے والی دوسری ٹیموں کو 50-50 ہزار روپے ملے۔ کوئز کے ژونل  مرحلے میں سامعین کا جوش و خروش دیکھنےکو ملا جس سے اس پروگرام کی مقبولیت کا پتہ چلتا ہے۔ سامعین کی جانب سے دیئے گئے پہلے 50 صحیح جوابات کےلئے ای سی آئی کے ذریعے پر کشش انعامات دیئے گئے۔

این ای کیو 2018 کے تمام ساتوں ایپی سوڈ کو  راجیہ سبھا ٹیلی ویژن پر لائیو دکھایا گیا۔اس کے علاوہ فینالے کے ایپی سوڈ کو سوشل میڈیا سائٹ فیس بک انڈیا پر لائیو دکھایا گیا۔ کوئز کے سات ایپی سوڈ کی سیریز نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر 25 جنوری 2018 کو دیکھائی گئی جس میں پورے ایک گھنٹے کا گرانڈ فینالے شامل تھا۔ 15 مارچ 2018 تک سوشل میڈیا پر این ای کیو 2018 ، دیکھنے والوں کی کل تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی تھی۔

این ای کیو 2018 کے مواد میں  ہندوستان میں انتخابات ، جمہوریت اور انتخابات کی تاریخ ، ووٹنگ کا عمل ، انتخابات کے قسمیں ، ووٹر کی تعلیم و خواندگی  ، قومی یوم رائے دہندگان ،انتخابی اصلاحات ،پوری دنیا میں انتخابات ، انتخابات کا بندوبست کرنے والے ادارے اور انتخابات سے متعلق بہت سارے موضوعات شامل تھے۔

 این ای کیو 2018 ، ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے ضابطہ بند  رائے دہندگان کی تعلیم اور رائے دہندگان کی شراکت (ایس وی ای ای پی ) پروگرام  کے تحت ایک پہل ہے۔یہ 14 سے 17 سال تک کی عمر کے نوجوانوں میں انتخابی خواندگی کو فروغ دینے کی پہل کا ایک حصہ ہے۔ حال ہی میں شروع کیا گیا انٹرایکٹیواسکول انگیجمنٹ (آئی ایس ای) اور انتخابی خواندگی سیل (ای ایل سی ) بھی ایس وی ای ای پی  پروگرام کا حصہ ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More