34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی ’’کرشی اُنّتی میلہ ‘‘ میں کسانوں سے خطاب کریں گے

Urdu News

نئیدہلی، ۔وزیراعظم جناب نریندر مودی 17  مارچ کو  راجدھانی دلی کے انڈین ایگری کلچر ل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ  آئی اے آر آئی پوسہ کیمپس میں   اہتمام کئے جانے والے  ،’’  کرشی انتی میلے سے خطاب کریں گے ۔اس موقع پر  وزیر اعظم کسانوں سے خطاب کے ساتھ ساتھ   نامیاتی کاشتکاری پر  ایک پورٹل  کا آغاز کریں گے  اور 25  کرشی وگیان کیندروں کا سنگ  بنیاد رکھیں گے ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم اس موقع پر  ،’’ کرشی کرمن  ایوارڈ ‘‘اور ’’پنڈت دین دیال اپا  دھیائے کرشی وگیان  پروتساہن ایوارڈ س ‘‘ تقسیم کریں گے ۔

 اس سال اس میلے کا مرکزی خیال  ،2020 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنا ہے ۔ یادرہے کہ کرشی انتی میلے کے انعقاد کا مقصد کسانوں اور دیگر طبقو ں کو زراعت اوراس سے متعلق دیگر شعبوں میں ہونے والی جدید ترین ترقیات سے واقف کرانا ہے ۔

میلے کی افتتاحی تقریب میں کسانو ں کی آمدنی دوگنی کئے جانے کے مرکز ی خیال پر مبنی  ، تھیم  پویلین  ، مائیکرو اریگیشن کا موقع پر مظاہرہ اور بے کار پانی کا استعمال   ، مویشی پروری  اورماہی پروری جیسے  متعدد شعبوں کے پویلین اس میلے کی خصوصی  کشش  رہیں گے ۔علاوہ ازیں بیج،فرٹیلائزر  اور پیسٹیسائڈس کے امور پر بھی   پویلین  اس میلے میں ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More