27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بجلی کی وزارت نے جموں وکشمیر میں بجلی کے شعبے کی ترقی کا جائزہ لیا

Power Minister reviews the Power Sector Development in Jammu & Kashmir
Urdu News

نئی دہلی، ،بجلی اور جدید اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے آج سری نگر میں جموں وکشمیر ریاست میں بجلی کے شعبے کی ترقی کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں حکومت ہند کی بجلی کی وزارت ، سینٹرل پاور سیکٹر انڈر ٹیکنگ (سی پی ایس یو)کے کئی اعلیٰ عہدیداران اور جموں وکشمیر حکومت کے اہم افسران بھی موجود تھے۔

میٹنگ کے دوران جناب آر کے سنگھ نے کہا کہ حکومت ہند جموں وکشمیر سمیت ملک کے تمام شہریوں کو  بغیر روک ٹوک  بجلی کی سپلائی فراہم کرانے کیلئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے متعلقین سے کہا کہ وہ دسمبر 2017 تک بقیہ  100 مردم شمالی والے گاؤں میں بجلی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ یہ گاؤں کشتواڑ، کپواڑہ، ریاسی، بانڈی پورہ، لیہہ، کرگل اور راجوری اضلاع میں دور دراز کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں واقع ہیں۔ ان گاؤوں میں بجلی پہنچائے جانے سے ریاست کے 100 فیصد مردم شماری والے گاؤں تک بجلی پہنچائے  جانے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ اس سے ریاست کے عوام کی زندگی کے معیار میں خاطر خواہ بہتری آئے گی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کی اقتصادی سرگرمیوں کیلئے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ حکومت ہند کے سی پی ایس یو ان پروجیکٹوں کے نفاذ کیلئے حکومت جموں وکشمیر کو مطلوبہ مدد فراہم کرارہے ہیں۔

 اپنے جموں وکشمیر کے اس دورے کے دوران جناب آر کے سنگھ نے  ریاست میں بجلی کے ٹرانسمیشن، سب ٹرانسمیشن اور تقسیم نظام کو مستحکم کرنے کیلئے دین دیال اپادھیائے گرام جیوتی یوجنا (ڈی ڈی یو جی جے وائی) انٹیگریٹڈ پاور ڈیولپمنٹ اسکیم (آئی پی ڈی ایس) اور پردھان منتری ڈیولپمنٹ پلانٹ (پی ایم ڈی پی) کے تحت حکومت ہند کے ذریعے منظور شدہ پروجیکٹوں کو تیز رفتار کے ساتھ نافذ کئے جانے پر زور دیا۔ بجلی کے ٹرانسمیشن اور تقسیم کے علاوہ بجلی تیار کرنے اور بجلی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ان پروجیکٹوں کو مؤثر ڈھنگ سے نافذ کئے جانے سے ریاست میں سبھی کو مناسب شرحوں پر 24گھنٹے ساتوں دن بجلی فراہم کرنے کے مقصد کو پورا کرنے کیلئے بجلی کے ایک زبردست بنیادی ڈھانچے کی دستیابی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

جناب آر کے سنگھ نے مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے بجلی کے بل بھیجنے اور بلوں کی رقم جمع کرنے سمیت تقسیم کے شعبے میں  کام کاجی اہلیت میں خاطر خواہ بہتری لائے جانے پر بھی زور دیا۔ اس کے علاوہ حکومت جموں وکشمیر کے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ ملک میں تمام باقی ماندہ گھروں تک بجلی کا کنکشن پہنچانے کیلئے وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے حال میں شروع کی گئی نئی اسکیم ’’سوبھاگیہ‘‘ کے نفاذ کیلئے تیاری شروع کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں حکومت ہند کی جانب سے ہر طرح کی مدد فراہم کرائے جانے کی یقین دہانی کرائی۔

دن میں جناب آر کے سنگھ نے ریاست کے گورنر جناب این این ووہرا اور وزیراعلیٰ محترمہ محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کی اور ریاست میں بجلی پروجیکٹوں کے تیز رفتار نفاذ کے بارے میں بات چیت کی تاکہ جموں وکشمیر کے عوام مناسب شرحوں پر 24 گھنٹے ساتوں دن معیاری بجلی مل سکے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More