35.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم کے ذریعے منی پور میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز اور عوامی جلسے سے خطاب

Urdu News

نئی دہلی،  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج منی پور میں ساڑھے سات سو کروڑ روپے کے بقدر کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا۔ انہوں نے قومی کھیل کود یونیورسٹی ، ایک ہزار آنگن واڑی مراکز اور متعدد دیگر اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے لوانگ پوکپا ملٹی اسپورٹس کمپلیکس، رانی گیدِن لیو پارک اور دیگر اہم ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے  لوانگ سنگ بام میں عوامی جلسے سے خطاب بھی کیا۔

پُرجوش مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے گزشتہ ایک برس کے دوران ریاستی حکومت کے ذریعے انجام دیئے گئے کاموں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج جن پروجیکٹوں کا آغازکیا گیا ہے، وہ نوجوانوں کی توقعات اور صلاحیتوں سے مربوط ہیں، خواتین کو بااختیار بنانے اور رابطہ کاری سے مملو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  شمال مشرق کے نوجوانوں کی ذہنی صلاحیت اور کھیل کود کی اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے منی پور کے نوجوانوں سے کہا کہ وہ حال ہی میں شروع کی گئی کھیلو انڈیا پہل قدمی سے زیادہ سےزیادہ  فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے کھیلو انڈیا گیمس میں منی پور کی ا چھی کارکردگی کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ ملٹی اسپورٹس کمپلیکس تربیت اور مسابقت کیلئے مواقع فراہم کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ منی پور نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ کس طریقے سے کھیل کود،  خواتین کو با اختیار بنانے کا ایک وسیلہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے میرا بائی چانو اور سریتا دیوی سمیت ریاست کے معروف کھلاڑیوں کی ستائش کی۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے اختیار کی گئی دیگر پہل قدمیوں کی بھی تعریف کی۔ اس پس منظر میں انہوں نے ایک ہزار آنگن واڑی مراکز کا بھی ذکر کیا، جن  کا سنگ بنیاد آج رکھا گیا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں شروع کئے گئے قومی تغذیہ مشن کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ شمال مشرق کیلئے مرکزی حکومت کا تصوراتی خاکہ یہ ہے کہ یہاں ‘نقل و حمل کے ذریعے تبدیلی’ لائی جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ شمال مشرق بھارت کی نمو کا نیا ذریعہ بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت شمال مشرق کی خصوصی ضروریات کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے تاکہ یہاں کی شرح نمو بقیہ ملک کی شرح نمو کے برابر ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ 4برسوں کے دوران 25 بار سے زائد شمال مشرق کے دورے پر آ چکے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اس خطے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے خاصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے اس خطے میں سڑک اور ریل رابطہ کاری کو بہتر بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے باقاعدہ گفت و شنید اور عوامی شکایات کے ازالے سمیت ریاستی حکومت کی باشندگان پر مرتکز پہل قدمیوں کی ستائش کی۔

وزیراعظم نےیاد دلایا کہ اپریل 1944 میں منی پور میں  ہی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی آئی این اے نے  آزادی کا نعرہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج منی پور نے  نیو انڈیا کی تشکیل میں  ایک اہم کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More