34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سیاحت ،ثقافت اور

وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سیاحت ،ثقافت اور
Urdu News

نئی دہلی، 20 جنوری /       وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سیاحت، ثقافت اور کھیلوں کے محکموں کے مرکزی اور ریاستی / مرکز کے زیرانتظام علاقوں کےوزرا اور سکریٹریوں کی قومی کانفرنس میں افتتاحی خطبہ دیا۔   یہ کانفرنس گجرات کے کچھ میں منعقد ہورہی ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم   نریندرمودی نے ایک ادارہ جاتی بندوبست کی ضرورت پر زور دیا جس سے کھیلوں کی سطح کو اور زیادہ   فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ   مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ تمام ریاستی سرکاریں   کھیلوں کو مقبول بنانے کے تئیں   دلچسپی لیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر مناسب نقشہ بندی کی سخت ضرورت ہے تاکہ ہم   اپنی   صلاحیتوں   کی تنوع سے واقف ہوسکیں اور   بنیادی ڈھانچے کے لئے منصوبہ سازی کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیاحت کا تعلق ہے ہندستان کے پاس بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور یہ ہندستان کو دنیا کے قریب لاسکتا ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہندستان کے نوجوان   ڈجیٹل پہل   اور سووچھ بھارت مشن جیسے اہم پروگراموں کو   طاقت بخش رہے ہیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ   ہر ریاست کو کچھ مقامات منتخب کرنے چاہئے ۔ عالمی درجہ کا سیاحتی ڈھانچہ پیدا کرنا چاہئے اور دنیا کو اپنی طرف متوجہ کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے کانفرنس میں موجود مندوبین سے اپیل کی کہ وہ   ریاستوں کے درمیان مختلف آپسی اقدامات کے ذریعہ ایک بھارت شریشٹھ بھارت   کو نافذ کرنے کےلئےکام کریں ۔ گجرات کی وزیراعلی   وجے روپانی   اور مرکزی وزرائے مملکت  آزادنہ چارج جناب وجے گوئل اور ڈاکٹر مہیش شرما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More