35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوش دواؤں میں بے ضابطگیوں کی روک تھام کےلئے آیوش وزارت نے ا ے ایس سی ای کے ساتھ مفاہمت نامہ کیا

For co-regulation in the area of misleading advertising Ayush Ayush agreement between the ministry and the Advertising Standards Prisdke
Urdu News

نئی دہلی، 20  جنوری /       آیوش دواؤں کےاشتہار میں بدعنوانی اور بے ضابطگیوں   کی روک تھام کےلئے آیوش کی وزارت نے ایڈورٹائزنگ  اسٹینڈرڈ کونسل آف  انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ پر دستخط کئےہیں۔  آیوروید ،  یوگا  ، نیچروپیتھی ،  یونانی،  سدھا اور ہومیوپیتھی دواؤں و    علاج معالجے  اور متعلقہ  خدمات سےمتعلق  گمراہ کن اشتہارات کےمعاملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اے ایس سی آئی  تمام پرنٹ اور الیکٹرانک  میڈیا پر ان اشتہاروں کی جا مع نگرانی کرے گا۔ مفاہمت نامہ  پر دستخط  آیوش  کی وزارت  کےمشیر  (آیوروید) ڈاکٹر دنیش چند  کٹوچ نے کئے،جبکہ دوسری جانب اے ایس سی آئی کے   چیئرمین سری نواسن  -کے –سوا می  کی طرف سے مفاہمت نامہ پر دستخط کئےگے۔ اس مفاہمت نامہ پر دستخط نئی دہلی میں آیوش کےسکریٹری اجے ایم شرن کی موجودگی میں کئے گئے۔

آیوش کی وزارت کی جانب سے اے ایس سی آئی کو خود نگرانی کرنے کے حق دیا گیا ہے تاکہ آیوش سیکٹر میں گمراہ کن اشتہار  کی نشاندہی  کی جاسکے اور اس کی شکایتوں کی صارفین  کونسل کے ذریعہ   شکایتوں پر کارروائی کی جاسکے۔

شراک داری پر تبصرہ کرتے ہوئے  آیوش کی وزارت کے سکریٹری جناب اجیت ایم شرن نے کہا کہ مفاہمت نامہ   ایک اوراہم  قدم ہے  جو آیوش کی وزارت کی طرف سے اٹھایا گیا ہے  تاکہ  اس بات کو یقینی بنایا جاسکے  کہ ہندستان  کے صارفین  کی محفوظ  اور موثر  دواؤں تک رسائی ہے۔

Related posts

9 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More