40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

میڈیا کو ہر طرح کے خوف سے پرے ہوکر اطلاعات حاصل کرنی اور پیش کرنی چاہیئں : نائب صدر جمہوریہ ہند

میڈیا کو ہر طرح کے خوف سے پرے ہوکر اطلاعات حاصل کرنی اور پیش کرنی چاہیئں : نائب صدر جمہوریہ ہند
Urdu News

نئی دلّی ، 20 جنوری / نائب صدر جمہوریہ ہند جناب  ایم حامد انصاری نے کہا ہے کہ  میڈیا کو ہرطرح کے خوف سے بے پروا ہوکر اطلاعات حاصل کرنی چاہئیں اور انہیں منظر عام پر لانا چاہیئے ۔  برسر اقتدار افرادکو اُن کی غلطیوں اور بھول چوک  سے بھی باخبر کرنا چاہیئے اور میڈیا کا بنیادی فرض یہ ہے کہ وہ اپنے تمام فرائض کو ادا کرے اور صحت مند جمہوریہ کے لئے ایسا کرنا ضروری ہے ۔ نائب صدر جمہوریہ ہند سی ایس محمد کویا قومی صحافتی ایوارڈ ، 2016 ء کی تقسیم  کے موقع پر  ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔ دفاع کے سابق وزیر جناب اے کے انٹونی اور دیگر عمائیدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

          نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ صحافت بطور پیشہ  اپنے تقاضوں کے لحاظ سے محض ایک پیشہ نہیں بلکہ اوربہت کچھ یعنی عوامی فلاح و بہبود کا فریضہ ہے ۔ ایک صحت مند اور متحرک جمہوریت نہ صرف یہ کہ آزاد میڈیا کے لئے گنجائش فراہم کرتی ہے بلکہ اپنی بقا کے لئے بھی اُسے ایک غیر جانبداری اور آزاد میڈیا ضرورت بھی ہوتی ہے ۔

           نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہاکہ  برسر اقتدار حکومت کو جوابدہ بنانے کے لئے ایک ذمہ دار پریس کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ  ہمارے آباء و اجداد نے  آرٹیکل 19 ( 1 ) اے کے تحت آئین میں پریس کی آزادی کی گنجائش رکھی تھی  اور یہ آزادی واجب پابندیوں کےساتھ فراہم کرائی گئی ہے ۔ میڈیا کے  سر ایک اہم ذمہ داری  ہوتی ہے ۔ خصوصاً جمہوریت پر مبنی سیاست میں اُس کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اقتدارکےسامنے بھی حقائق کا بے خوف ہوکر اظہار کرے ۔ اگر چہ برسر اقتدار افراد اس حقیقت  کو نا پسندکرتے ہوں ۔

          نائب صدرجمہوریہ ہند نے کہا کہ سی ایچ محمد کویا قومی صحافتی ایوارڈ تفویض کرتے ہوئے انہیں بڑی خوشی ہو رہی ہے ۔ یہ ایوارڈ سی ایچ محمد کویا کی یاد میں قائم کئے گئے تھے ۔موصوف کیرلا کے سابق وزیر اعلیٰ تھے  اور یہ ایوارڈ انہیں یاد کرنے کے لئے ایک مناسب خراج عقیدت ہے ۔ محمد کویا مرحوم میڈیا کا استعمال سماجی بیداری اور تبدیلی کے حمایتی تھے اور کیرلا میں  تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی میں بطور وزیر تعلیم اُن کا تعاون  کافی مشہور ہے ۔  نائب صدر جمہوریہ ہند نے تمام ایوارڈ یافتگان کو محنت و مشقت کے بعد ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کیں اور کہا کہ انہوں نے بڑی لگن سے صحافت کی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھا ہے ۔

Related posts

8 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More