31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارت ریلوے مختلف نئی ریل خدمات کا آغاز کر ے گی

Urdu News

نئی دہلی، اگست   ۔بھارتی ریلوے  اس ہفتے یعنی 12 اور 13 اگست 2017 کے ختم ہفتے کے دن متعدد نئی ریل گاڑیوں کی خدمات کا آغاز کرے گی۔ اترپردیش، اڈیشہ، بہار، پنجاب، دلی، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، گجرات اور جموں و کشمیر کےہزاروں مسافروں کو ان خدمات سے فائدہ حاصل ہوگا۔ وزیر ریلوے جناب سریش پربھا کر پربھو 12 اگست 2017 کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے نئی دلی سے چند ریل گاڑیوں کی خدمات کا افتتاح کریں گے اور چند ریل گاڑی خدمات کا افتتاح ممبئی سے 13 اگست 2017 کو کریں گے۔

13 اگست 2017 کو ریلوے کے وزیر مملکت اور مواصلات کے وزیر مملکت (آزدانہ چارج) جناب منوج سنہا چند ریل گاڑیوں کی خدمات کا افتتاح غازی پور سے کریں گے۔ نئی ریل گاڑیوں کی خدمات اور دیگر ریل گاڑیوں کے سفر کی توسیع کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

نئی ریل گاڑیوں کو جھنڈی دکھا کر رخصت کرنا:

( 12 اگست 2017 کو وزیر ریلوے جناب سریش پربھا کر پربھو کے ذریعے جس ریل گاڑی کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا جائےگا۔

  • 22166/22165 بھوپال-سنگرولی ایکسپریس(ہفتے میں دوبار)
  • وزیر ریلوے جناب سریش پربھا کر پربھو 12 اگست 2017 کو جھنڈی دکھا کر رخصت کریں گے۔

22168/22167 سنگرولی –حضرت نظام الدین ایکسپریس ( ہفتے وار)

  • وزیر ریلوے جناب سریش پربھا کر پربھو 12 اگست 2017 کو جھنڈی دکھا کر رخصت کریں گے۔

ریل گاڑی کے سفر کی توسیع: 18110/18109 جموں-توی-راؤرکیلا ایکسپریس (روزانہ) سمبل پور تک۔

  • وزیر ریلوے جناب سریش پربھا کر پربھو 13 اگست 2017 کو جھنڈی دکھا کررخصت کریں گے۔

22914/22913 باندرہ (ٹی) پٹنہ ہمسفر ایکسپریس (ہفتہ وار)

  • وزیر ریلوے جناب سریش پربھا کر پربھو 13 اگست 2017 کو جھنڈی دکھا کررخصت کریں گے۔

22922/22921 باندرہ (ٹی) –گورکھپور انتیودے ایکسپریس( ہفتہ وار)

ریلوے کے وزیر مملکت جناب منوج سنہا غازی پور سے 13 اگست 2017 کو دو نئی ریل گاڑیوں یعنی آنند وِہار(ٹی) سے غازی پور (ہفتے میں دو بار) وایا کانپور، الہ آباد اور 22420/22419غازی پور سٹی-آنند وہار (ٹی) سہیل دیو ایکسپریس کو ہفتے میں تین بار کے بجائے چار بار کیلئے ،  کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔

ریلوے کے وزیر مملکت جناب منوج سنہا 13 اگست 2017 کو 19042/19041 باندرہ (ٹی) غازی پور سٹی ایکسپریس (ہفتے میں ایک دن کے بجائے دو دن چلنے والی ریل گاڑی) کو جھنڈی دکھا کر رخصت کریں گے۔

Related posts

37 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More