33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دلالوں ، غیر مجاز ٹکٹ ایجنسیوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر غیر قانونی طور سے ٹکٹ فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی

Urdu News

نئی دہلی، اگست   ۔ریلوے کے وزیر مملکت جناب راجن  گوہن نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ یکم اپریل 2017 سے 30 جون 2017 کے دوران زونل ریلوے نے موسم گرما کے دوران ایک خصوصی مہم چلائی، جس کا مقصد یہ تھا کہ بڑی تعداد میں سفر کرنے والے علاقوں میں چیکنگ کی جائے۔  یہ مہم اس مقصد سے چلائی گئی تھی کہ دلالی کی سرگرمیوں، بے ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں اور ای-ٹکٹنگ کا نا جائز استعمال کرنے والوں  پر گرفت کی جا سکے۔ اس خصوصی مہم کے نتیجے میں  مجموعی طور پر ایک 1.18 کروڑ روپے کی وصولی عمل میں آئی ہے۔ مہم کے دوران  307 دلالوں ، 59115 غیر مجاز  وینڈروں اور 7 غیر قانونی ٹکٹ ایجنسیوں کو قانون کی گرفت میں لا کر ان کیخلاف کارروائی شروع کی گئی۔

عوام الناس کو ریلوے ریزرویشن نظام کو منظم کرنے کیلئے اور اس کے تئیں بیدار کرنے کی غرض سے ساتھ ہی ساتھ ریزرویشن نظام کو مزید شفاف بنانے کیلئے کئے گئے چند اقدامات درج ذیل ہیں۔

  • عوام الناس کو عوامی اعلانات کے نظام کے ذریعے نیز میڈیا کا استعمال کر کے دلالوں اور بدعنوان عناصر سے ٹکٹ نہ خریدنے اور اس طرح کے وسائل سے ٹکٹ خریدنے کے بعد نتائج سے آگاہ کرنا ۔
  • ایڈوانس ریزرویشن پیریئڈ کے آغاز کے فوراً بعد ایجنٹوں کو 30 منٹ تک ٹکٹ بُک کرنے سے روکنا، ساتھ ہی ساتھ تتکال بُکنگ کیلئے بھی ایسا ہی انتظام۔
  • ریزرویشن کی تازہ ترین صورتحال سے مسافروں کو آگاہ کرنا۔
  • بُک کئے گئے ٹکٹ پر کسی ایک مسافر کے ذریعے شناخت کا اصلی ثبوت لے کرچلنے کی شرط تاکہ ٹکٹ کو غیرمجاز طریقے سے منتقل نہ کیا جا سکے۔
  • ریزرویشن چارٹوں کی خود کار تیاری، جو ریل گاڑیوں کی روانگی سے کم از کم 4 گھنٹے قبل ہوگی اور اس کے بعد کی دستیاب بکنگ انٹر نیٹ اور کمپیوٹر سے آراستہ ریزرویشن نظام کے کاؤنٹر سے کرنے کا انتظام۔
  • دستیاب خالی نشستوں کو دوسرے ریزرویشن چارٹ کی تیاری کے بعد اگلے اسٹیشن کیلئے پی آر ایس نظام کے تحت لانا۔
  • متبادل ریل گاڑی میں سفر کرنے کی اسکیم یعنی وِکلپ تاکہ انتظار کے حامل ٹکٹ والے مسافر دیگر ریل گاڑیوں میں اسی راستے پر سفر کر سکیں اور دستیاب گنجائش کا بہتر سے بہتر استعمال ہو سکے۔
  • ریلوے مسافر (ٹکٹوں کو منسوخ کرنا اور ریفنڈ حاصل کرنا) سے متعلق قواعد میں ترمیم تاکہ اندازے اور منافع کمانے کی نیت سے ٹکٹوں کی بکنگ کی حوصلہ شکنی ہو۔ چارٹ تیار ہونے کے بعد مصدقہ مسافروں کو کوئی ریفنڈ نہیں دیا جاتا۔
  • اہم پی آر ایس مقامات پر سی سی ٹی وی لگانا۔
  • 0800 اور 1200 بجے کے دوران ایک یوزر لاگ اِن کے تحت صرف ایک بُکنگ۔تاہم واپسی یا مقررہ مقام سے آگے سفر کرنے کیلئے یہ شرط نافذ نہ ہوگی۔
  • آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے تحت ای-ٹکٹ ؍آئی –ٹکٹ  بُک کرنے کیلئے سی اے پی ٹی سی ایچ اے کی شرط اور تجویز کا نفاذ  تاکہ بدعنوان عناصر اکٹھا ٹکٹ نہ بُک کر اسکیں ۔
  • آن لائن بُکنگ کا عمل مکمل کرنے کیلئے 35 سکنڈ کا ٹائم چیک متعارف کرانا تاکہ سافٹ ویئر سے غلط فائدہ نہ اٹھایا جا سکے۔
  • آن لائن ٹکٹ بُک کرنے اور اُس کی ادائیگی کیلئے وَن ٹائم پاسورڈ کو لازمی کرنا۔
  • تجارتی؍ویجلینس اور سلامتی محکموں کے ذریعے جوائنٹ اور آزادانہ چھاپے تاکہ دلالوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے اور دلالوں سے سازباز کرنے والے ریلوے عملے کو بھی پکڑا جا سکے۔ نظم و ضبط اور اپیل سے متعلق قواعد کے تحت دلالوں اور بدعنوان عناصر کے ساتھ ساز باز کرنے والے ریلوے عملے کیخلاف سخت کارروائی کی جاتی ہے۔
  • تیوہاروں کے دوران اور بھیڑ بھاڑ کے موسم میں چھاپوں کو تیز کرنا۔ دلال اور بدعنوان عناصر اور غیر مجاز ٹکٹ فروخت کار پکڑےجاتے ہیں اور ان کیخلاف ریلوے ایکٹ 1989 کی دفعہ 143 اور 144 کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔آن لائن ای-ٹکٹنگ کے غیر قانونی طورپر استعمال کرنے والوں کو ریلوے ایکٹ 1989 کی دفعہ 143 کے تحت قانونی گرفت میں لایا جاتا ہے۔
  • ریزرویشن دفاتر پر بھی شانہ بہ شانہ نظر رکھی جاتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ ریل گاڑیوں میں بھی منتقل کردہ ٹکٹوں اور فرضی ناموں پر سفر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے۔
  • بُکنگ دفاتر ، ریزرویشن دفاتر، ریل گاڑیوں وغیرہ میں چھاپے ڈالے جاتے ہیں تاکہ ریلوے کا عملہ دلالوں سے ساز باز کرکے بدعنوانی میں ملوث نہ ہو سکے۔ اہم پسنجر ریزرویشن نظام مراکز پر آر پی ایف عملہ تعینات کیا جاتا ہے تاکہ دلالی کی سرگرمیوں کی روک تھام کی جا سکے۔
  • دلالوں کی تمام تر سرگرمیوں اور غیر مجاز ٹکٹ فروخت کاروں کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے نگرانی اور چوکسی برتی جاتی ہے اور اس مقصد کیلئے کلوز سرکٹ ٹیلی ویژن کیمرے اہم ریلوے اسٹیشنوں پر نصب کئے گئے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More