38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

پیرو اپنے ملک میں ہندستانی کمپنیوں کے ذریعہ جنرک ادویات کی پیداوار اور آزاد تجارتی معاہدہ کی تکمیل کا خواہاں

Urdu News

نئیدہلی؛ پیرو کی اعلیٰ قیادت نے یہ تسلیم کیا ہے کہ ان کے ملک کو ہندوستان کی کامیابی سے بہت کچھ سیکھنا اور فائدہ حاصل کرنا ہے اور اس نے ہندوستان کے ساتھ عہد کیا ہے کہ تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کرے گا۔ دونوں ممالک نے اپنے 55 سالہ سفارتی تعقات کا 11 مئی 2018 کو لیما میں جشن منایا۔

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے لیما  میں وہاں کے صدر، وزیراعظم اور سینئر وزرا کے ساتھ  مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا اور تعلقات کی مزید بہتری  کے خصوصی شعبوں کی نشاندہی کی۔ انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی، دفاعی ساز و سامان، سائنس اور ٹیکنالوجی اور خلائی پیش رفت میں ہندوستان کی صلاحیت کا ذکر کیا۔

وفود کی سطح کی بات چیت کے دوران پیرو کے وزیراعظم جناب سیزر ویلانووا ڈالیس جنہوں نے چار وزرا اور اعلیٰ سطح کے حکام کی قیادت کی،  نے کہا کہ ہندوستان ادویات کے شعبہ میں ایک تسلیم شدہ لیڈر ہے اور پیرو اس سے مستفید ہو سکتا ہے۔ پیرو کے وزیر صحت نے مشورہ دیا کہ حکومت ہند ہندوستان کی دوا کی کمپنیوں کو پیرو میں جنرک ادویات کی پیداوار کے مرکز کے قیام میں ہر ضروری مدد فراہم کرے گی۔ پیرو کے وزیر صحت نے  نائب صدر جمہوریہ ہند کے مشورہ سے اتفاق کیا اور کہا کہ ادویات کی سپلائی کے لئے ہندوستانی کمپنیوں کے بنا کسی پریشانی کے اندراج کی راہ ہموار کی جائے گی۔

اس سے پہلے پیرو کے صدر کے ساتھ بات چیت کے دوران نائب صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کے 55 سال کی تکمیل بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہ وقت حصولیابیوں کا تجزیہ کرنے کا ہے تاکہ دونوں ممالک کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لایا جا سکے۔

دہشت گردی کے تعلق سے نائب صدر جمہوریہ کی تشویش سے اتفاق کرتے ہوئے پیرو کے صدر نے کہا کہ دہشت گرد نئی حکمت عملی اپنا رہے ہیں اس لیے عالمی برادری کو اس سے نمٹنے کے لیے متحد ہو کر اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More