36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای پی ایف او نے کووڈ۔ انیس وبا کے دوران امنگ کے ذریعہ بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا

Urdu News

یونیفائڈ موبائل اپیلی کیشن فار نیو ایج گورننس (امنگ) کووڈ۔ انیس وبا کے دوران ایمپلائیز پروویڈنٹ فند آرگنائزیشن ( ای پی ایف او) کے صارفین کے درمیان کافی موثر اور مقبول رہا کیونکہ انہیں گھر بیٹھے ہی بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل خدمات ملتی رہیں۔

موجودہ وقت میں کوئی بھی پی ایف رکن ’ امنگ‘ ایپ کا استعمال کر کے اپنے موبائل فون پر ای پی ایف او کی سولہ مختلف خدمات حاصل کر سکتا ہے۔ یہ خدمات پانے کے لئے ایک فعال یو اے این ( یونیورسل اکاونٹ نمبر) اور ای پی ایف او میں اندراج شدہ موبائل نمبر رہنا ضروری ہے۔ امنگ ایپ پر ای پی ایف او کی رکن پر مبنی خدمات کا بڑے پیمانہ پر استعمال کووڈ۔ انیس کی وبا کے دوران اس کے ارکان نے کیا۔

امنگ ایپ پر کوئی بھی ممبر اپنا دعویٰ (کلیم) درج کر سکتا ہے، اس پر قریبی نظر رکھ سکتا ہے اور اپنے کلیم کی تازہ صورت حال جان سکتا ہے۔ اپریل سے جولائی 2020 ء کے دوران امنگ ایپ کے ذریعے کل 11.27 لاکھ دعوے آن لائن دائر کیے گئے تھے۔ یہ دسمبر 2019 سے مارچ دو ہزار بیس تک کی کووڈ۔ انیس سے پہلے کی مدت کے مقابلے میں 180 فیصد کا اضافہ ہے کیونکہ اس دوران ایپ کے ذریعے صرف 3.97 لاکھ دعوے ہی پیش کئے گئے تھے۔

امنگ ایپ کے توسط سے ارکان نے جس سب سے زیادہ مقبول خدمات کا کافی استعمال کیا وہ ’ ویو ممبر پاس بک‘ ہے۔ اگست 2019 سے جولائی 2020 کے عرصے کے دوران اس خدمات کو ای پی ایف او کے ممبر پورٹل کے ذریعہ ای پی ایف ممبروں کی طرف سے 27.55 کروڑ ویورشپ ملی جبکہ امنگ ایپ کے توسط سے ویو ممبر پاس بک کی اسی سہولت کو 244.77 کروڑ اے پی آئی ہٹ ملے۔

اپنے 66 لاکھ پنشن یافتگان کو گھر بیٹھے ہی محفوظ طریقے سے اپنی خدمات یقینی بنانے کے لئے ای پی ایف او نے ’ ویو پنشنر پاس بک‘ سہولت کے ساتھ ساتھ امنگ ایپ پر جیون پرماڑ پتر کو اپڈیٹ کرنے کی بھی سہولت دی ہے۔ ان دونوں ہی خدمات کا بڑے پیمانے پر استعمال موجودہ پنشن یافتگان نے کیا ہے۔

بھارت میں اسمارٹ فون رکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ کی بدولت ای پی ایف او اپنے ارکان کو موبائل گورننس کے ذریعہ اپنی خدمات مہیا کرانے میں کامیاب رہا ہے جس سے ڈیجیٹل خلا کو پر کرنے میں مدد ملی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More