26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ایس آئی مریضوں کیلئے آن لائن وقت لینے کی سہولت

Urdu News

نئی دہلی؍، محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب بندارو دتہ تریہ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع دی کہ امپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن(ای ایس آئی سی)نے 10اپریل 2017 کو دہلی میں ای ایس آئی سی کے شفاخانوں میں وقت لینے کیلئے موبائل پر مبنی ایک ایپلی کیشن‘‘ آسک این اپوائنٹمنٹ’’ کی شروعات کی ہے۔ اس موبائل ایپلی کیشن کےذریعہ مریض مقررہ اسپتالوں میں او پی ڈی رجسٹریشن کیلئے پہلے سے ہی وقت لے سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو اسمارٹ موبائل فون میں بلا قیمت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس پروجیکٹ کو دہلی میں واقع ای ایس آئی سیاسپتالوں میں تجرباتی بنیاد پر شروع کیا گیا ہے۔ شروعات میں دہلی کے اندر ہر ایک ای ایس آئی شفاخانہ اس موبائل ایپلی کیشن کےذریعہ فی دن 20 مریضوں کو دیکھ سکتا ہے۔ موجودہ تاریخ کو چھوڑ کر سات دن ایڈوانس میں ڈاکٹروں سے وقت لیا جا سکتا ہے۔ یہ موبائل ایپلی کیشن ہندی اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے۔ اس تجرباتی پروجیکٹ کی کامیابی کے بعد مرحلہ وار طریقےسے ای ایس آئی سی کےدیگراسپتالوں میں بھی اس پروجیکٹ کو نافذ کرنے کا منصوبہ ہے۔

جناب دتاتریہ نے مزید بتایا کہ ای ایس آئی سی 2.0اصلاحات کے تحت ای ایس آئی کا رپوریشن نے ملک میں اپنی خدمات کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان علاقوں میں جہاں بیمہ کی حامل آبادی صحت مراکز کے قیام کیلئے مطلوبہ ای ایس آئی معیارات کو پورا نہیں کرتی ہے، وہاں موبائل کلینک کےذریعہ صحت خدمات مہیا کرائی جائے گی۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More