26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیر اعظم نے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر سانور لال جاٹ کی موت پر اظہار تعزیت کیا

Urdu News

نئی دہلی، ۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر سانور لال جاٹ کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام تعزیت میں کہا کہ : ’’ مجھے رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر جناب سانور لال جاٹ کی موت کی خبر سے انتہائی افسوس ہوا ہے ۔ اس سے نہ صرف بھارتیہ جنتا پارٹی بلکہ ملک وقوم کو بھی ایک ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ میں انہیں تعزیت پیش کرتا ہوں ۔

جناب سانور لال جاٹ نے دیہی علاقوں اورکسانوں کی خوشحالی کے لئے زبردست محنت اور کام کیا ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تمام تر ہمدردیاں ان کے سوگوار کنبے اور حامیوں کے ساتھ ہیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More