34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اعلیٰ تعلیم کے معیار میں بہتری

Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،مرکزی حکومت ملک میں اعلیٰ تعلیم کا معیار بہتر بنانے کی غرض سے بہت سے اقدامات کررہی ہے۔ دنیا کے اعلیٰ تعلیم کے بہترین اداروں میں ہندوستان کے تعلیمی اداروں اور یونیورسٹیوں کا نام بھی شامل ہے۔ ان میں انڈین انسٹی ٹیوٹس آف  ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹیز) انڈین انسٹی ٹیوٹس آف منیجمنٹ (آئی آئی ایم ایس)، انڈین انسٹی ٹیوٹس آف سائنس اینڈ ریسرچ ( آئی آئی ایس ای آر ایس)، انڈین انسٹی ٹیوٹس آف انفورمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹیز) اور کئی یونیوسٹیاں شامل ہیں۔

 عالمی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی متعدد ایجنسیوں کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس طرح کی ایک درجہ بندی جو ٹائمس ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کے ذریعے 2016-17 کے سلسلے میں کی گئی ہے، دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہندوستان کی 31  یونیورسٹیوں کا نام شامل کیا گیاہے۔

بینگلور کا انڈین انسٹی ٹیوٹ آ ف سائنسز (آئی آئی ایس سی) اور دہلی کا  انڈین انسٹی ٹیوٹس  آ ف ٹیکنالوجی ( آئی آئی ٹی ڈی) کو  2017 کی درجہ بندی میں 200 یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی آئی ایس سی کو 152 ویں  نمبر پر اور آئی آئی ٹی دہلی کو 185ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

 تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کی غرض سے مرکزی حکومت نے بہت سے اقدامات کئے ہیں۔ مثلاً نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) امپیکٹنگ ریسرچ انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ( آئی ایم پی آر آئی این ٹی) اُچھتر اوشکار یوجنا (یو اے وائی) اور گلوبل انسٹی ٹیوٹ آف اکیڈمک نیٹ ورکس (جی آئی اے این) کا قیام۔

آئی ایم پی آر این ٹی کے تحت حکومت نے آئی آئی ٹیز اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز(آئی آئی ایس سی) کے تعاون سے انجینئرنگ چیلنجوں پر توجہ دینے کی کوشش کی۔ یو اے وائی اسکیم کا مقصد آئی آئی ٹیز میں جدید کاری کے ذریعے سامان تیار کرنے والوں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔ جی آئی اے این اسکیم کے ذریعے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور دیگر ملکوں کے اداروں کے درمیان اشتراک  قائم کرنا ہے تاکہ سائنس دانوں اور صنعت کاروں کی صلاحیت کو بروئے کار لایا جاسکے۔

یو جی سی یونیورسٹیوں، ڈیمڈ ٹو بی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں مختلف ضابطوں اور اسکیموں کے نفاذ کے ذریعہ اور ضرورت مند اداروں  کو گرانٹ دے کر تعلیم کا معیار بہتر بنانے کا کام انجام دے رہی ہے۔ اس نے بہت سے ضابطوں کو نوٹیفائی کیا ہے جس کا مقصد اعلیٰ تعلیم کے معیارکو  بہتر بنانا اور تعلیم کے میدان میں اصلاحات کرنا ہے۔ ان ضابطوں کو ویب سائٹ: http://www.ugc.ac.in/page/UGC-Regulations.aspx  پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

 یہ اطلاع ایچ آر ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More