37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نیشنل میوزیم کے محفوظ ذخیرے سے چھوٹی چھوٹی عارضی نمائشوں کا اہتمام

राष्‍ट्रीय संग्रहालय ने अपने सुरक्षित संग्रह से ‘लघु अस्‍थायी प्रदर्शनियों’ पर एक नई पहल की शुरूआत की
Urdu News

نئی دہلی: نیشنل میوزیم نے اپنے محفوظ ذخیرے سے ‘‘چھوٹی چھوٹی عارضی نمائشیں’’ لگانے کے سلسلے میں ایک نئی شروعات کی ہے۔ یہ نمائشیں مختلف موضوعات پر مبنی ہوں گی تاکہ زیادہ تعداد میں لوگ ان کی طرف متوجہ ہوسکیں اور ہر پندرواڑے میں  نئی نئی چیزیں دیکھ سکیں۔ اس پروگرام کے ذریعے نیشنل میوزیم لوگوں کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کر رہا ہے اور انھیں اپنے ذخیرے میں موجود بہت سی نادر اشیا کو دیکھنے کا موقع فراہم کر رہا ہے، جو عام طور پر لوگوں کی نظروں سے اوجھل رہتی ہیں۔

‘‘ ٹریڈیشنل ہیڈگیئر آف انڈیا’’ نامی یہ پہلی عارضی نمائش نئی دلّی کے نیشنل میوزیم میں 24 جولائی 2017 سے شروع ہوئی تھی۔ اس کا افتتاح ثقافت اور سیاحت کی وزارت کی سکریٹری  محترمہ رشمی ورما نے کیا تھا۔ اس نمائش کے دوران چھپی ہوئی پگڑیاں، کشیدہ کاری والی دوپلی اور مراٹھا ٹوپیاں اور زردوزی والی ٹوپیاں نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں جو خاص مواقع پر پہنی جاتی تھیں۔

اس سلسلے کی دوسری عارضی نمائش کا افتتاح نئی دلّی کے نیشنل میوزیم میں 11 اگست 2017 کو وزارت ثقافت کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ سجاتا پرساد نے کیا۔ یہ نمائش پبلک کے لیے 27 اگست 2017 تک جاری رہے گی۔ نیشنل میوزیم کے محفوظ ذخیرے سے عارضی نمائشوں میں مختلف اشیا رکھی جائیں گی۔ ان نمائشوں کا پروگرام درج ذیل ہے۔

1۔       ٹیکسلا سے کشن کے سنگستر-  اگست 2017

2۔       مہریں: چاندی، تانتے اور پتھر کی مہریں جن پر دو اور تین زبانوں میں کھدائی کی گئی ہے۔ ستمبر 2017

3۔       سجاوٹی ہتھیار اور اسلحہ جات۔ ستمبر 2017

4۔       سینٹرل ایشیا کے جوتے اور سینڈل۔ اکتوبر 2017

5۔       بنگال کا لوک سامان، لکڑی کی گڑیوں کےحوالے سے۔ اکتوبر 2017

6۔       شروع زمانے کے آدمی کے بنائے گئے اوزار اور ان میں بتدریج بہتری۔ اس نمائش میں وہ اوزار دکھائے جائیں گے جو ابتدائی زمانے کے انسان نے بنائے ہیں  اور جنھیں مختلف اوقات میں استعمال کیا گیا ہے۔ نومبر 2017

7۔       قرآن کریم کی خطاطی۔ نومبر 2017

8۔       کولمبیا سے پہلے کے برتن وغیرہ۔ دسمبر 2017

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More