29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دہلی کے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کے لیے گرامین میراتھن

دہلی کے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کے لیے گرامین میراتھن
Urdu News

نئی دہلی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے آج دہلی میں دیہی علاقوں کے نوجوانوں کے لیے پہلا گرامین میراتھن کا انعقاد کیا ۔ یہ میراتھن دہلی کے نظام پور گاؤں سے شروع ہوا اور تقریبا 11,000 شرکاء نے اس میں حصہ لیا ۔

ارجن ایوارڈ یافتہ اور بیڈمنٹن کوچ پولیلا گوپی چند ہری جھنڈی دکھا کر میراتھن کو روانہ کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ انہوں نے نوجوان شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وزیر کھیل جناب وجے گوئل کی سر براہی میں وزارت کھیل کی ایک انوکھی پہل ہے ۔ گوپی چند نے مزید کہا کہ اس پہل سے دیہی علاقوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان صلاحیتوں کو مستقبل کے لیے تربیت دینے میں مدد ملے گی ۔ اس سے قبل نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب وجے گوئل نے کہا کہ اس طرح کی پہل سے باصلاحیت نوجوانوں کو ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے میں کارگر ثابت ہوگی ۔ انہوں نےکہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد کا تعلق دیہی اور قبائلی علاقوں سے ہے۔ اس لیے ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسےکھیلوں کی تقریب کا انعقاد کریں تاکہ انہیں فروغ دینے میں مدد ملے اور ہمیں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے لیے انہیں تربیت فراہم کرنے کا موقع ملے۔

ہر زمرے (لڑکوں اور لڑکیوں ) میں پہلے تین مقام حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 21000 ، 11000 اور 5000 روپے اور 10 ہمت افزائی کے انعام دیےگئے ۔ وزارت آنے والے ہفتوں میں پوری دہلی میں مزید گرامین میراتھن منعقد کرے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More