28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ کا بینڈ ماسکو میں بین الاقوامی فوجی موسیقی فیسٹول میں حصہ لے گا

भारतीय नौसेना बैण्ड रूस के मॉस्को में आयोजित होने वाले अंतरराष्ट्रीय सेना संगीत समारोह में भाग लेगा
Urdu News

نئی دہلی۔  ؍اگست۔بین الاقوامی فوجی موسیقی فیسٹول’’اسپاسکایاٹاور‘‘ ایک مشق ہے جس میں روس اور دیگر ملکوں کے موسیقی کے فوجی بینڈز حصہ لیتے ہیں۔ یہ فیسٹول ماسکو میں ریڈ اسکوائر  پر ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ یہ موسیقی فیسٹول ایک بڑی تقریب ہوتی ہے جہاں فوجی موسیقار قومی ، فنّی اور دنیا کی فوجی روایات کی ترجمانی کرتے ہیں۔

ہر سال تقریباً 40 ملکوں کے تقریباً 1500 موسیقار ، فوجی افراد اور دیگر فنکار اسپاسکایاٹاور پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ فیسٹول روس میں سب سےبڑی بین الاقوامی تقریبات میں سے ایک مانا جاتا ہے اور اس میں عام لوگ زبردست طریقے سے شرکت کرتے ہیں۔

’’اسپاسکایاٹاور‘‘ کا اہتمام اس سال 24 اگست سے 03 ستمبر 2017 کے درمیان کیا جائیگا۔ بھارت کی تینوں فوجوں کے بینڈز کو اس باوقار تقریب میں شرکت کرنے اور اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔ تینوں فوجوں کے بینڈز کی شرکت سے دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان بہتر تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا اور یہ بھارتی فوج کے بینڈز کے پیشہ ورانہ ہنر کا بہترین اعتراف ہوگا۔

تینوں فوجوں کا یہ بینڈز سات افسروں  اور 55 پی وی آر او پر مشتمل ہے۔ بحریہ کا بینڈ  ایک افسر اور 9 موسیقار ملاحوں پر مشتمل ہے جس کی قیادت کمانڈر ستیش کے چمپئن کررہے ہیں جو مشرقی بحری کمان میں کمان موسیقار ہے۔ تینوں فوجوں کا یہ بینڈ ماسکو کیلئے نئی دلّی سے 23 اگست 2017 کو روانہ ہوگا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More