32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دیوالی پر صدرجمہوریہ کی مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی،،صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے  دیوالی سے قبل اپنے ہموطنوں کو دیوالی کی مبارکباد دی ہے ۔ اپنے پیغام میں صدرجمہوریہ نے کہا ہے کہ دیوالی کی  خوشی اور مسرت کے موقع پر میں تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دیوالی کا تہوار اندھیرے پر روشنی، برائی پر اچھائی اور بے انصافی پر انصاف کی جیت کا تیوہار ہے۔ اس موقع پر آئیے ہم خوشی اور خوشحالی کے ساتھ سبھی کی زندگی کو روشن کرنے اور محبت اور بھائی چارے کی روشنی پھیلانے کی کوششوں کا آغاز کریں گے۔ اس کیلئے ہم اپنی خوشیاں ضرورت مندوں کے ساتھ بانٹیں۔ آئیے ہم ایک پُرسکون اور آلودگی سے پاک طریقے سے دیوالی منانے کا عہد کریں اور قوم اور سماج کو ایک صحت مند، خوشحال اور حساس قوم بنائیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More