28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نتن گڈکری سکھد یاترا ایپ او ر شاہراہوں کے مسافروں کے ٹال فری ایمرجنسی نمبر کا آغاز کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: ۔سڑک ٹرانسپورٹ ،شاہراہوں  ،  جہازرانی  ،آبی وسائل ،دریاؤں کے فروغ اوردریائے گنگا کی بازبحالی  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری  کل نئی دلی میں   سڑک استعمال کرنے والے صارفین    کے لئے   ٹال فری ایمرجنسی نمبر   اور ایک موبائل ایپ کا آغاز کریں گے ۔

          سکھد یاترا موبائل ایپلی کیشن کے نام سے یہ ایپ  نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا   این ایچ اے آئی  نے تیار کی  ہے  ،جس کا مقصد  سڑک استعمال کرنے والے صارفین کو بااختیار بنانا  ہے ۔اس ا یپ کی اہم خصوصیات میں  سڑکوں کے  معیار سے متعلق معلومات   صارفین کے لئے    دستیاب کرانا    یا کسی حادثے کی رپورٹ تیار کرنا   یا سڑکوں  پر گڈھوں کی رپورٹ بھیجنا شامل ہے ۔   اس کے ساتھ ہی سڑکوں  کے کناروں  پر ٹھہرنے کے مقامات جیسی سہولیات   فراہم کرانا بھی اس ایپ میں شامل ہے ۔  صارفین اس ایپ کا استعمال   فاسٹیگ   (ایف اے ایس ٹی  ٹیگ ) کی خریداری     اور  سڑکوں پر صارفین کے تجربات کے فروغ کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

          ہرریاست   یا مرکز کے زیر انتظام  علاقوں  کے اضلاع میں  کم از کم ایک مثالی  ڈرائیونگ ٹریننگ سینٹر قائم کیا جائے گا۔  اس کے لئے اس وزارت کی جانب سے ایک کروڑروپے کا سرمایہ فراہم   کرایا جائے گا ۔    یہ کام کرنے والی ایجنسی   اس اسکیم کے تحت    اس رقم کے مساوی  سرمایہ  جمع کرائے گی ۔ یہ اسکیم   ملازمت کے مواقع فراہم کرائے جانے   اور ملک میں   بھاری موٹر گاڑیوں  ( ایچ ایم وی ) اور ہلکی موٹر گاڑیو ں (ایل ایم وی ) کے ڈرائیوروں   کی ضروریات کی  تکمیل کے مرتب کی گئی ہے ۔اس کے ساتھ ہی اس اسکیم کا مقصد  سڑک پرحفاظت کی عادت کو یقینی بنانا    ،ڈرائیوروں  میں   رجحاناتی   اور سلوک وبرتاؤ  کی عادتیں    پیدا کرنا  بھی ہے ۔  یہ تربیت خاص طور سے  ان  ڈرائیوروں کو یقینی طور پر ضروردی جائے گی جو اپنی گاڑیوں میں خطرناک سامان کی باربرداری کرتے ہیں  ۔

          روڈ سیفٹی ایڈووکیسی   کے لئے  مالی امداد فراہم کرائے جانے کی اسکیم کے تحت  رضاکارانہ طور سے کام کرنے والی تنظیموں / ٹرسٹ/  کوآپریٹو سوسائٹیوں کو   پانچ لاکھ روپے ک امداد فراہم کرائی جائے گی۔ علاوہ ازیں   ہر ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے   میں   روڈ سیفٹی ایڈووکیسی سے متعلق کام کرنے والی ایجنسیوں کو  پانچ لاکھ ، دو لاکھ اور ایک لاکھ  روپے کے انعام پیش کئے جائیں گے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More