32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت اور مراقش نے فوجداری معاملات میں باہمی قانونی امداد کے لئے باہمی معاہدے پردستخط کئے

Urdu News

نئی دہلی: فوجداری معاملات میں باہمی قانونی امداد سے متعلق ایک معاہدے پر داخلی امورکے وزیرمملکت جناب کرن رجیجونے جمہوریہ بھارت کی حکومت کی جانب سے اور مملکت مراقش کی حکو مت کے وزیر انصاف جناب محمد عذیرنے اپنے دستخط  کئے ہیں ۔

یہ معاہدہ مراقش کے ساتھ باہمی تعاون کو مستحکم  کریگااور اثرانگیزی کوفروغ دیگا۔ ساتھ ہی ساتھ جرائم کے تدارک ، تفتیش اور مجرموں کو کیفرکردارتک پہنچانے کے ساتھ مجرموں کی تلاش ان پرقابوپانے اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے لئے مختص سرمائے کوضبط کرنے کاوسیلہ بھی فراہم کریگا۔

 دونوں وزرأ نے منظم جرائم اور دہشت گردی سے لاحق خطرات کا سامنا مل جل کرکرنے کے اپنے عزم کابھی اعادہ کیاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More