27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نو ملکوں کے ہندستان نژاد 40 شرکاء نے ریلوے کے وزیر پیوش گوئل سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، نو ملکوں کے 40 ہندستان نژاد  شرکا نے آج نئی دہلی  میں کوئلہ اور ریلوے  کے مرکزی  وزیر  جناب  پیوش  گوئل سے ملاقات کی۔ نوانڈیا  پروگرام  یعنی  جانو ہندستان کے پروگرام (کے آئی پی) حکومت  ہند کا ایک اہم قدم ہے جس کا  مقصد   18 سے 30 سال کی عمر کے ہندستانی نژاد  طلبا اور نوجوان پیشہ ور افراد کو اس کے مادر وطن  سے جوڑنے کےلئے ایک احساس  دلانا ہے  اور اسے انہیں اس میں شامل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ ہندستان میں ہونے والی تبدیلیوں سے ان میں تحریک پیدا  کرنا ہے اور انہیں  ہندستان کے مختلف آرٹ  ، ثقافت  اور ورثے کے مختلف  پہلوؤں   سے آگاہ کرنا ہے۔ نو انڈیا  پروگرام  کے آئی پی ایک 25  روزہ  پروگرام ہے جس کا اہتمام   وزارت خارجہ نے 10 روزہ  اورینٹیشن  پروگرام کے لئے  ایک یا دو ریاستوں کے اشتراک  سے کیا ہے۔ شرکا کو  نامزدگیوں کی بنیاد پر سلیکٹ کیا گیا ہے اور انہیں ہیڈس  آف انڈین  مشن  / پوسٹس کی سفارشات  پر سلیکٹ کیا گیا ہے  اور ان کی نامزدگیاں ہیڈ آف مشن /پوسٹ نے وصول کی تھیں ، شرکا کو ہندستان میں سبھی  طرح کی سہولت  فراہم کی  گئی ہیں۔

 46 ویں  کے آئی پی   کے حصے  کےطور پر   ان شرکا  نے ساجھے دار ریاست کے طور پر   مدھیہ پردیش  کا دورہ کیا تھا۔  شرکا نے پارلیمنٹ  ہاؤس  اور پریذیڈینس ہاؤس     کا دورہ کرنے کے علاوہ  فارن سروس  انسٹی  ٹیوٹ میں ایک آرینٹیشن   پروگرام میں شرکت کی تھی۔

جناب  پیوش گوئل نے اس نو انڈیا پروگرام کو تصور میں لانے کے لئے وزارت خارجہ  کو مبارک باد دی۔   جناب گوئل  نے کہا کہ    آئی پی  ان کی    ان کے اصل مادر وطن  کے بارے میں   معلومات    فراہم کرانے میں کافی مدد کرتا ہے اور زندگی کے تجربات شیئر کرتا ہے۔ شرکانے تسلیم کیا کہ کے آئی پی نے   انہیں ہندستان میں ابھرتے ہوئے  مواقع کے بارے میں  جاننے  کا ایک سود مند  موقع  فراہم کیا ہے اور وہ ہندستانی روایات ، ورثے اور ان کے خاندان کی تاریخ  کو سمجھنے میں  ان کی مدد کررہی ہے۔ شرکا نے خاص طور پر اس بات کا ذکر کیا کہ   انہوں نے دہلی سے گوالیار تک کے  ٹرین کا سفر کا پورا لطف اٹھایا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More