38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت سے امداد کے حصول کے لئے رجسٹرڈ غیر سرکاری تنظیمیں

Urdu News

نئی دہلی، ،سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کےوزیر مملکت جناب رام داس اُٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک  تحریری جواب میں بتایا کہ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے یکم  اپریل 2014 کو  ایک پورٹل یعنی: www.ngograntssje@gov.in لانچ کیا تھا تاکہ غیر سرکاری تنظیمیں امداد کے لئے لازمی آن لائن درخواست جمع کراسکیں اور ان درخواستوں کی پروسیسنگ کی جاسکے ۔ اب تک 15 ہزار 583 غیر سرکاری تنظیمیں اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہیں، جن میں 6 ہزار 458 تنظیمیں  کام کررہی ہیں۔

جن غیر سرکاری تنظیموں کو  رقوم دستیاب کرائی گئی ہیں ان کی  مجموعی تعداد  حسب ذیل ہے:

دوران

2015-16

1447

دوران

2016-17

1476

دوران

(28 فروری 2018 تک)2017-18

1053

جن اسکیموں کے تحت غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) کو امدادی رقم دی جاتی ہے، ان اسکیموں میں وضع کی گئیں رہنما ہدایات کے مطابق چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس متعلقہ این جی او کے کھاتوں کا آڈٹ (احتساب) کرتے ہیں۔ وزارت اس مقصد کے لئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹوں کا کوئی پینل نہیں بنایا ہے۔ غیر سرکاری تنظیموں کو امدادی رقم جاری کئے جانے کے بعد یہ ضروری ہوتا ہے کہ مالی سال کے ختم ہونے کے 6 ماہ کے اندر متعلقہ مالی سال کا حساب کتاب پیش کیا جائے جس میں رقم کے استعمال سے متعلق سرٹیفکٹ اور آڈٹ کئے گئے اکاؤنٹ کی تفصیل شامل ہو اور جس پر کسی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے دستخط ہوں۔ اگر کوئی غیر سرکاری تنظیم  (1) اپنے اکاؤنٹ کا آڈٹ نہیں کراتی (2) ضابطوں پر  عمل نہیں کرتی (3) اپنے کھاتوں کو  مناسب طریقے سے مینٹین نہیں کرتی تو اس غیر سرکاری تنظیم کو  آئندہ امداد  نہیں دی جائے گی۔ مزید برآں وزارت ایسی تنظیم کو  بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی  کرسکتی ہے اور  اسے دی گئی رقم کی وصولی کے لئے  قانونی کارروائی  بھی کرسکتی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More