26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ کی دیپاؤلی پرعوام کو مبارکباد

Urdu News

نئی دہلی،،نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے روشنی کے تیوہار دیپاؤلی کے مقدس موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ دیپاؤلی برائی پر اچھائی کی جیت کو اجاگر کرتی ہےاور ہمیں بھگوان رام کی عظیم اور بہترین اخلاقی اقدارکو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان اس تیوہار پر ہماری زندگی  میں روشنی لائے اور ہماری زندگی کو امن، خوشحالی اور خوشیوں سے بھر دے۔

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے اپنے پیغام کہا ہے کہ ‘‘ میں روشنی کےمقدس تیوہار دیپاؤلی پر اپنے ملک کے عوام کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

دیپاؤلی برائی پر اچھائی کی جیت کو اجاگر کرتی ہےاور ہمیں بھگوان رام کی عظیم اور بہترین اخلاقی اقدارکو اپنانے کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔دولت، وقاراور خوشحالی کی  دیوی لکشمی سے منسوب  دیپاؤلی بڑے پیمانے پر نہ صرف بھارت میں منائی جاتی ہے، بلکہ بھارت نژاد افراد کےذریعے پوری دنیا میں منائی جاتی ہے۔

دیپاؤلی کی تقریبات عوام کے درمیان بھائی چارے اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بھگوان کرے کہ یہ تیوہار ہماری زندگی کو روشنی سے بھر دے اور ہماری زندگی میں امن، خوشحالی اور خوشیاں لے کر آئے’’۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More