25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ای ایس آئی کارپوریشن کی 173 ویں میٹنگ میں ای ایس آئی سی کے خواب 2022 ء کو منظوری

Urdu News

نئی دلّی ،  محنت و روز گار کے وزیر مملکت  ( آزادانہ چارج )  جناب   سنتوش کمار گنگوار  کی صدارت میں    منعقدہ  ای ایس آئی کارپوریشن کی 173 ویں میٹنگ میں    کارپوریشن کی  سروس  ڈلیوری میکنزم   کو بہتر بنانے کے لئے متعدد فیصلے لئے گئے ۔

           میٹنگ کے دوران  ای ایس آئی سی خواب  ، 2022 ء کو اصولی طور پر منظوری دی گئی ۔   ای ایس آئی  خواب  2022 ء تک   10 کروڑ کارکنوں کا احاطہ کرنے   کے نشانے کے ساتھ   ملک کے ہر ایک ضلع میں  ای ایس آئی اسکیم کی توسیع پر زور دیا گیا ہے ۔   میٹنگ میں  اہداف کے  حصول کے لئے طریقۂ کار   پر غور و خوض  ہوا ۔ اس سلسلے میں    طریقۂ کار میں بہتری اور    دیگر شرکاء کی سرگرم شراکت   کو یقینی بنانے کے لئے  ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ لیا گیا ۔

          اترپردیش میں  حفظانِ صحت  خدمات کو مستحکم کرنے کی غرض سے ای ایس آئی کارپوریشن کے ذریعے   بریلی میں  ای ایس آئی اسپتال   (جو قبل  ریاستی  حکومت کے زیر انتظام تھا  )  کو تحویل میں  لینے کا فیصلہ  کیا گیا ۔  میٹنگ میں  بھوبنیشور میں  ای ایس آئی سی سُپر اسپیشئلٹی اسپتال   اور  چھتیس گڑھ کے رائے گڑھ میں 100 بستروں والے  ای ایس آئی  اسپتال  کے قیام کو منظوری دی گئی ہے ۔   ای ایس آئی کارپوریشن نے مزید فیصلہ کیا ہے کہ   بہار میں  پٹنہ کے پھلواری شریف میں واقع 50 بستروں والے  ای ایس آئی سی ماڈل اسپتال کو  100 بستروں والا بنایا جائے گا ۔  قبل کی میٹنگ میں ای ایس آئی نے  بہار کے بہٹا اور پٹنہ  میں   100 بستروں والی طبی  سہولیات / اسپتال  قائم کرنے کو بھی منظوری دی گئی تھی ۔

          میٹنگ میں  موڈیفائیڈ ایمپلائرس یوٹیلائزیشن ڈسپنسری    ( تبدیل شدہ  ای یو ڈی )  کو ترجیحی بنیاد پر قائم کرنے  کا  بھی فیصلہ لیا گیا ۔ اس کا مقصد   ای ایس آئی سی  کی ابتدائی حفظانِ صحت خدمات کی توسیع میں  شرکاء کی شراکت  کو مستحکم کرنا ہے ۔

          ای ایس آئی سی اسپتالوں میں  حفظانِ صحت خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور اسپتال میں دستیاب وسائل     کو معقول ڈھنگ سے  استعمال میں لانے کو یقینی بنانے کی غرض سے  ای ایس آئی سی اسپتالوں میں   وجلینس  انسپیکشن  اکائیاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ۔

          میٹنگ  میں  وزارت محنت اور روز گار کی سکریٹری   محترمہ ایم ستیا وتی   ،  ای ایس آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل  جناب راج کمار ، ای ایس آئی کارپوریشن  میں  نمائندہ  اراکین    ِ پارلیمنٹ   ، ملازمین اور آجروں کی فیڈریشن   / ایسوسی ایشن   ،  ریاستی حکومتوں کے نمائندے   ، وزارت محنت اور روزگار اور ای ایس آئی سی کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More