26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دہلی، 24 اکتوبر۔ 23 اکتوبر 2017 تک- جی ایس ٹی مالیہ کے اعداد

Urdu News

ما ہ ستمبر2017 کے لئے مختلف مدوں کے تحت (23 اکتوبر 2017 تک) جی ایس ٹی کی کل ما لیہ 92150 کروڑ روپئے رہی ۔ اس میں کل سی جی ایس ٹی ما لیہ 14042 کروڑ روپئے ، ایس جی ایس ٹی مالیہ 21172 کروڑ روپئے ، آئی جی ایس ٹی مالیہ 48948 کروڑ روپئے (اس میں ما ہ ستمبر 2017 کے دوران در آمدات سے آئی جی ایس ٹی 23951 کروڑ روپئے رہا) اور معا وضہ کا محصول 7988 کروڑ روپئے رہا ہے ( اس میں ما ہ ستمبر کے دوران درآمدات سے معاوضہ محصول 722 کروڑ روپئے رہا ہے) ۔

ما ہ ستمبر 2017 کے لئے داخل کردہ جی ایس ٹی آر- تھری بی ریٹرنس کی کل تعداد 42.91 لاکھ رہی ہے (23 اکتوبر 2017 کو)۔

ما ہ ستمبر 2017 کے لئے جی ایس ٹی کی ادائیگی کے علا وہ جی ایس ٹی آر- تھری بی ریٹرنس داخل کر نے کی آخری تاریخ 20 اکتوبر 2017 تھی۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گڈز اینڈ سروسیز ٹیکس (جی ایس ٹی) یکم جو لا ئی 2017 سے شروع کیا گیا ہے ۔

ما ہ اگست اور ستمبر 2017 کے لئے جی ایس ٹی آر- تھری بی ریٹرنس داخل کر نے پر لیٹ فیس کی معا فی ۔

ریٹرنس داخل کر نے کے عمل کے دوران پیش آ رہی دشواریوں کے پیش نظر نیز ٹیکس دہندگان کو مزید سہولت بہم پہنچا نے کی غرض سے مجاز انتظامیہ نے ما ہ اگست و ستمبر 2017 کے لئے جی ایس ٹی آر –تھری بی داخل کر نے سے متعلق لیٹ فیس کو معاف کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلے میں آ ئی ٹی سسٹم میں ضروری سافٹ ویئر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ۔

ٹیکس دہندگان ، جنہوں نے قبل ہی ما ہ اگست یا ستمبر کے لئے جی ایس ٹی آر- تھری بی پر لیٹ فیس ادا کر دی ہے یا جنہوں نے آ ئی ٹی سسٹم میں ضروری تبدیلیوں سے قبل ہی لیٹ فیس ادا کر دی ہے، ان کے ذریعہ ادا کردہ لیٹ فیس کی رقم ان کے کھا تے میں جمع کرا دی جا ئے گی ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More