27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آگرہ-لکھنؤ ایکسپریس وے پر ہندوستانی فضائیہ کے لینڈنگ آپریشنز

IAF Landing Operations on Agra-Lucknow Expressway
Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی فضائیہ نے آج لکھنؤ کے مغرب میں تقریباََ 60 کلو میٹر دور لکھنؤ -آگرہ ایکسپریس وے پر  بڑے لینڈنگ آپریشنز انجام دیے ۔طیاروں کی یہ لینڈنگ اترپردیش کے اناؤ ضلع میں بنگار مؤ کے قریب واقع ایک مقام پر کی گئی جہاں ایسے آپریشنز کے لئے تین کلو میٹر سڑک کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا تھا ۔لینڈنگ کی کارروائی صبح 10:15 سے شروع ہوئی اور تقریباََ 12 بجے تک جاری رہی۔ مجموعی طور پر 16 طیاروں نے اس کارروائی میں شرکت کی جن میں ہندوستانی فضائیہ کے بہترین لڑاکو طیارے سکھوئی -30 ، میراج -2000 اور جیگوار لڑاکو طیارے شامل تھے۔ ان طیاروں نے بریلی ، گوالیئر اور گورکھپور سے پرواز کی تھی  اس کے علاوہ ہندوستانی فضائیہ نے ڈرل بھی کی جس میں گروڑ کمانڈوز نے سی-130 جے سپر ہرکیولس ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعہ گراؤنڈ  آپریشنز کے لئے جہاز سے کودنے اور پھر واپس پہنچنے کی مشقیں انجام دیں ۔اس طیارے نے ہنڈن فضائی پٹی سے پرواز کی تھی ۔

ان کارروائیوں کی نگرانی کیلئے سینئر ایئر اسٹاف آفیسر ایچ کیو سی اے سی ، آئی اے ایف الٰہ آباد  ایئر مارشل اے ایس بٹولا کی قیادت میں ہندوستانی فضایہ کے اعلیٰ عہدیداران کی ایک ٹیم موجود تھی ۔یہ کارروائی ایچ کیو سی اے سی ، بامرولی ، الٰہ آباد کے تحت انجام دی گئی تاہم ان مشقوں کے مجموعی نظم  وضبط اور تال میل کیلئے  ایئر فورس اسٹیشن بخشی کا تالاب اسٹیشن کمانڈر ، گروپ کیپٹن  جے سواریس  اور ان کی ٹیم ذمہ دار تھی۔

مشق کے مقام پر موبائل ایئر ٹریفک کنٹرول ، رڈار کنٹرول ، میٹیریولاجیکل   فیسیلٹی ، ایرو اسپیس سیفٹی اور سکیورٹی کنٹرول کے  انتظامات کیے گئے ۔اس کے علاوہ کسی نا گہانی صورتحال، کریش وغیرہ کے معاملے سے نمٹنے کیلئے فائر فائیٹنگ ، بچاؤ کرنے والی ٹیمیں اور ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھی موجود تھیں ۔ ہندوستانی فضائیہ نے  وقتی طور پر ایکسپریس وے کو بند کرنے اور بھیڑ کو قابو کرنے وغیرہ جیسے معاملوں کے لئے ریاستی حکومت سے مدد طلب کی تھی۔  اس سلسلہ میں آپریشن کے مقام کے آس پاس بڑی تعداد میں پولس اہلکار موجود تھے ۔

گذشتہ کچھ برسوں سے ہندوستانی فضائیہ ہنگامی حالات میں لینڈنگ کیلئے قومی شاہراہوں کی سیدھی پٹی کو استعمال کرنے کی اپنی کوششوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ شاہراہو ں کے ایسے مقامات کو ہنگامی صورتحال میں استعمال کیے جانے کا منصوبہ ہے۔ اس طرح کی کارروائیوں سے فضائیہ کی طاقت کے استعمال میں لچیلے پن میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ انسانی امداد اور آفات سے راحت پہنچانے کیلئے شہری علاقے میں  فوجی دستوں کو لانے لے جانے کیلئے ٹرانسپورٹ طیاروں کو استعمال کیا جا سکے گا۔

ہندوستانی فضائیہ نے پہلی بار 21 مئی 2015 کو لڑاکو طیاروں کی یمنا ایکسپریس –وے  پر لینڈنگ کرائی تھی ۔ آگرہ -لکھنؤ ایکسپریس  وے کی پٹی پر پہلی بار نومبر 2016 میں ہندوستانی فضائیہ نے آپریشنز انجام دیے تھے جن میں ہندوستانی فضائیہ کے 6 لڑاکو طیاروں نے ایکسپریس وے پر لینڈنگ کی تھی ۔ لیکن اس بار پہلی بار ہندوستانی فضائیہ نے اس مشق میں جیگوار لڑاکو طیارے کو شامل کیا ہے۔

جرمنی، سویڈن ، جنوبی کوریا، تائیوان ، فن لینڈ  ، سویٹزر لینڈ ، پولینڈ ، سنگا پور ، چیکوسلوواکیہ، پاکستان وغیرہ جیسے ملکوں نے  ہنگامی صورتحال اور جنگ جیسے معاملات میں لینڈ کرنے اور پرواز کرنے کیلئے   اپنی شاہراہوں اور ایکسپریس ویز  پر کچھ خاص پٹیاں مخصوص کر رکھی ہیں۔

اس آپریشن سے معیاری رن وے کی عدم موجوگی میں بھی بلا روک ٹوک کارروائی کرنے کی  ہندوستانی فضائیہ کی صلاحیت میں بہت اضافہ ہوگا۔اس آپریشن کے دوران اپنے لڑاکو اور ٹرانسپورٹ فضائی عملے کی طیاروں کی پرواز کی مہارت  اور زمینی عملے کی بہت کم مدت کے نوٹس پر ایسی ایکسپریس وے فضائی پٹی تیار کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا۔مستقبل میں ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ پورے ملک میں شاہراہوں پر ایسی پٹیاں تیار کرنے اور مستقل طور پر مشق کرنے کا منصوبہ ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More