33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دھرمیندر پردھان نے پرائیوٹ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کرنے اور ہندستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے کی دعوت دی

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس  نیز ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے  پیر کے دن ابوظہبی میں  ڈسکورڈ  اسمال فیلڈ-II بڈ  کے  روڈ شو میں  تقریر کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چار برسوں کے دوران ہم نے تیل اور گیس کے شعبے میں بڑی جست لگائی ہے۔   تاہم    اب بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔   کوئی بھی ملک  ، بین الاقوامی ادارہ یا کمپنی ، شراکت داری اور اشتراک کے بغیر کامیاب  نہیں ہوسکتی۔

جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ   ہندستان فی الحال دنیا  میں تیسرا سب سے  بڑا   توانائی کا صارف ہے۔  گزشتہ دہائی کے دوران ہندستان میں توانائی کی کھپت میں   پانچ فی صد سے زائد کی سالانہ شرح نمو کے ساتھ اضافہ ہوا ہے۔ مستقبل میں بھی  ہندستان میں  توانائی کی کھپت میں سالانہ چار فی صد سے زائد  کا اضافہ متوقع ہے۔    عالمی پیمانے پر  توانائی   کی مانگ میں   عام طور پر سب سے زیادہ اضافہ  ، ہندستان کی جانب سے آتا ہے۔ ہمارے تیل اور گیس کی مانگ میں 2040 تک  تقریباً تین گنا  متوقع اضافہ کے ساتھ   موجودہ  229 ملین میٹرک ٹن  سے بڑھ کر  607 ملین  میٹرک ٹن   تک بڑھنے کی امید ہے۔   انہوں نے کہا کہ   ہندستان میں تیل اور گیس کے شعبے   میں ترقی کے   متعدد  روشن مواقع موجود ہیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  حکومت ہند نے  ملک کے لئے  پوری توانائی   کی قدرو قیمت کی چین کو  ملک کےلئے توانائی کی سلامتی  کو یقینی بنانے کی غرض سے احاطہ کرنے والے پالیسی فریم ورک کو ازسرنو مرتب   کرنے کے اقدامات کئے ہیں۔  ای اینڈ پی   سیکٹر ،  توانائی کے سیکورٹی کو یقینی بنانے کی غرض سے توجہ   کے اہم ترین شعبوں میں سے ایک ہے۔ ہائیڈرو کاربن ایکسپلوریشن  اینڈ لائسنسنگ پالیسی    اور ڈسکورڈ اسمال فیلڈ پالیسی   دونوں ہی   ہندستان میں   تیل اور گیس کی کھوج میں سرمایہ کاری  کے مقصد سے  ترقی پسندانہ اقدامات ہیں ۔ اوپن ایکریج  اینڈ لائسنسنگ پالیسی کے پہلے راؤنڈ کی بولی کے تحت  حال ہی میں  6 برسوں کے بعد   دس  سیڈیمنٹری طاس  میں  55 بلاکس دیئے گئےہیں۔    قبل ازیں 2016میں حکومت نے  ڈسکورڈ اسمال فیلڈ بڈ راؤنڈ –I  شروع  کی تھی جسے بہتری کامیابی  حاصل ہوئی کیونکہ  30 کانٹریکٹ ایریا   20 کمپنیوں کو الاٹ کئے گئے۔     ڈی ایس ایف راؤنڈ I اور او اے ایل پی  I-کی کامیاب تکمیل نے   کافی اعتماد پیدا کیا ہے اور  ڈی ایس ایف   ا ور او اے ایل پی کے  دوسرے راؤنڈ کو شروع کیا جارہا ہے۔  اس   مرحلے کو  غیر معمولی موقع   قرار دیتے ہوئے      جناب پردھان نے کہا کہ  ڈی ایس ایف 2 میں 60 ڈسکوریاں شامل ہیں جہاں  195 ملین  میٹرک ٹن  تیل   اور تیل کے مساوی گیس  کے ذخیرہ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔    او اے ایل پی  بولی  مرحلہ -2 میں 29233 مربع کلو میٹر   کے رقبہ میں  14 بلاک شامل ہیں۔

جناب پردھان نے کہا کہ حکومت نے متعدد پالیسی اصلاحات بھی کئے ہیں جیسے   کول بیڈ میتھن پالیسی  تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کے لئے بہتر نکاسی   کے لئے  ترغیبات   تمام  کنووں سے   غیر روایتی ہائیڈرو کاربن کی نکاسی اور ان کی تلاش  شامل ہے۔  انہوں نے کہا کہ   جدید ترین  نیشنل ڈاٹا ڈیپازیٹری  طے کیا گیا ہے    کیونکہ    ملک میں ہائیڈر کاربن وسائل   کے تمام  ارضیاتی سائنسی اعدادوشمار  کا ڈاٹا بیس ہے۔   نیشنل ڈاٹا ڈیپازیٹری میں   دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے لئے تیار   جدید ترین ٹکنالوجی     اور ان تک رسائی  تک سہولت موجود ہے۔

جناب پردھان نے مزید کہا  کہ ہندستان    صاف ستھری معیشت  اور گیس پر مبنی  معیشت کو اعلی ترجیح دی ہے۔  فی الحال قدرتی گیس  کا ہماری معیشت   میں نسبتاً  چھوٹا حصہ ہے   ۔ پورے ملک میں    8 ارب  امریکی ڈالر  سے زائد  مالیت کے گیس   کے  بنیادی  جاتی  پروجیکٹ  زیر عمل درآمد ہیں۔ ہمارا ارادہ توانائی  کے شعبے میں  قدرتی گیس کے حصہ کو  2022 تک  موجودہ   6.5 فی  صد سے بڑھا کر 15 فی صد کرنے کا ہے۔ اس سلسلہ میں پیش رفت کے لئے ہمارا   ایک فعال   قدرتی گیس  ٹریڈنگ ہب  تشکیل دینے کا ارادہ ہے۔ ہماری حکومت  نے   اس نظریے کو   عملی شکل دینے  کی کارروائی قبل ہی شروع کردی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More