31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دلی میں بھارت-کرغز آئی جی سی کے 9ویں اجلاس کا انعقاد

Urdu News

تجارت، معیشت، سائنس اور ٹیکنالوجی امداد باہمی (آئی کے-آئی جی سی) سے متعلق بھارت کرغز بین حکومتی کمیشن کا  نئی دلی میں 16-15نومبر 2018 کو منعقد ہونے والا9واں  اجلاس  آج پروٹوکول پر دستخط کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا تجارت و صنعت اور شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر سریش پربھو اور کرغزحکومت کے وزیر صحت جناب کوسموس بیک چول پونبیو نے آئی کے-آئی جی سی کی مشترکہ صدارت کی ۔

بھارت اور کرغزستان نے امکانی شعبوں کی نشاندہی کی، جہاں حفظان صحت اور ادویہ سازی ، ماحولیاتی اور تکنیکی تحفظ، زراعت، معلومات، سیاحت و ثقافت ، کپڑوں اور کپڑا سازی، بینک کاری، سماجی ترقی اور کانکنی جیسے شعبوں میں دونوں ممالک ایک دوسرے کا تعاون کر سکتے ہیں۔

دونوں ملکوں نے کرغز اور بھارتی کمپنیوں کے درمیان تجارتی فورم تشکیل دینے اور اسی کے ساتھ تجارت اور تجارتی معلومات اور شراکت داروں کی تلاش کے تبادلے پر بھی رضامندی ظاہر کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More