21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت شہری نشاط ثانیہ کے دور سے گزررہا ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو  نے کہا ہے کہ بھارت شہری نشاط ثانیہ کے دور سے گزررہا ہے اور اس میں پیش رفت شروع ہوچکی ہے۔ وہ  آج ممبئی میں  امریکہ کے ہوسٹن کے میئر جناب سلویسٹر ٹرنر کے ساتھ گفتگو کررہے تھے۔ جناب ٹرنرنے  آج ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ  نائب صدرجمہوریہ سے ملاقات کی تھی جس میں صلاح کار  ، شہری منصوبہ بندی کرنے والے ، شہری ترقیاتی افسران اور بھارت امریکہ بزنس چیمبر کے ارکان شامل تھے۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ  اسمارٹ سٹی ، امرت مشن  اور  سب کے لئے مکان جیسے حکومت کے اقدامات  عام آدمی کو  سستی قیمت پر  سہولیات فراہم کرکے  شہری منظر نامے کو تبدیل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  ایک اچھی شروعات  کی گئی ہے اور  ایک نئے اور ابھرتے ہوئے شہری بھارت  کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ان اقدامات  کو منطقی نتیجے تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ  حکومت کا خاص مقصد ملک کے  شہری منظر نامے  کو پھر سے  تیار کرنا اور ہمارے شہریوں کے لئے  بہتر زندگی کے علاوہ شہروں کو  اقتصادی ترقی کا انجن  بنانا ہے۔

نائب صدرجمہوریہ نے  وفد کو بتایا کہ  حکومت کے ذریعے حکمرانی میں زبردست تبدیلی کی گئی ہے اور کہا کہ  حکومت نے  ریاستی اور شہری حکومتوں کو پروجیکٹ تیار کرنے اور  نئے شہری مشن کے تحت صلاحیت سازی  کے لئے  اختیارات تفویض کئے ہیں۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہماری  70 فیصد شہری آبادی 500 شہروں اور قصبوں میں رہ رہی  ہے اور  بنیادی ڈھانچے کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایک جامع پانچ سالہ عملی منصوبہ تیار کیا جارہا ہے۔

 نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ اب بھارت میں اس طرح کے 100 اسمارٹ سٹی تعمیر کئے جارہے ہیں اور  مزید اسمارٹ  سٹیز تعمیر کرنے کے لئے  یہ لائٹ ہاؤس کی طرح تحریک دلانے اور حوصلہ افزائی کے لئے  کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسمارٹ سٹی ایک ایسا شہر ہوتا ہے جو قابل رہائش اور  قابل محبت ہوتا ہے اور جس میں شہری آرام اور  خوشی کے ساتھ  رہتے ہیں۔

نائب صدر نے کہا کہ بھارت اور امریکہ دنیا کی  سب سے بڑی اور  سب سے پرانی جمہوریتیں ہیں اور  انہیں موجودہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور نئے تعلقات قائم کرنے کے لئے یکجا ہونا چاہئے۔

میئر نے  بھارت میں نافذ کی جانے والی اصلاحات کی ستائش کی اور بھارت کی ترقی کی زبردست تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ انہوں نے  بھارت کے ساتھ تعلیم  ، آئی ٹی ، صحت ، شہری منصوبہ بندی اور مختلف سیکٹروں میں ٹیکنالوجی کی منتقلی  کے شعبوں میں موجودہ تعاون کو  مزید  مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More