35.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ریلوے کےوزیر جناب سریش پربھاکرپربھو نے اضافی سہولتوں سے آراستہ ایکسپریس کے سواری ڈبوں کا معائنہ کیا

Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، ریلوے کےوزیرجناب سریش پربھاکرپربھو نے آج نئی دلی کے صفدرجنگ ریلوے اسٹیشن میں اضافی سہولتوں سے آراستہ ہم سفر ایکسپریس کے نئے سواری ڈبوں کا معائنہ کیا۔ 17-2016 کی بجٹ تقریر میں جناب سریش پربھو نے پوری طرح ایئرکنڈیشنڈ تھرڈ اے سی سروس ہم سفرایکسپریس، کو متعارف کرانےکا اعلان کیاتھا۔

ہم سفر ایکسپریس میں کھانے کی سروس اختیاری ہوگی۔

ہم سفر ایکسپریس کے نئےسواری ڈبے کی اضافی سہولتیں درج ذیل ہیں:

• سائڈلووربرتھ کا واحدٹکڑا(پہلے سائڈ لووربرتھ میں دوٹکڑے ہواکرتےتھے)۔

• ہر ایک برتھ کیلئے علیحدہ موبائل چارجنگ پوائنٹ(پہلے آٹھ مسافروں کیلئے تین چارجرتھے)بشمول یوایس بی چارجنگ پوائنٹ۔

• ہرایک برتھ میں مطالعہ کیلئے روشنی کا انتظام(پہلےصرف اووربرتھوں میں مطالعہ کیلئےروشنی ہواکرتی تھی)

• اوپر کے برتھ پر چڑھنے کیلئے آسان بندوبست۔

• فی ڈبہ دونوں ٹوائلٹ میں پیشاب گھر کا انتظام۔

• فی ڈبہ دونوں ٹوائلٹ میں بچوں کے لنگوٹ کو بدلنے کیلئے پیڈکا انتظام۔

• ڈبے میں نصب کردہ سی سی ٹی وی کیلئے ڈسپلے مانیٹر اسکرین ۔

• ہر ایک ڈبے کے کنارے میں کوڑادان۔

مزید براں ہم سفر ایکسپریس کے ڈبوں کی تمام موجودہ خصوصیتیں برابردستیاب رہیں گی۔

مزید کچھ خصوصیات درج ذیل ہیں:

• جمالیاتی اعتبارسے خوشنما رنگ اور فرحت بخش ماحول، بیرونی کنارے پر 3ڈی نمبرنگ۔

• اندرون میں خوشنما اور رنگوں سے بھری سیٹیں، برتھس، پردے، بہتر ہائجنک ٹوائلٹ، فلمی نوعیت کے آئینے۔

• کیبن میں بوتل رکھنےکیلئے سلیک، خوشبو کا انتظام۔

• ڈبوں کے عام علاقوں میں سی سی ٹی وی کے ذریعہ نگرانی۔

• بینائی سے محروم افراد کیلئے مربوط بریل ڈسپلے۔

• مسافر معلوماتی نظام کی بنیاد پر گلوبل پوزیشنگ سسٹم(جی پی ایس) ۔

• مسافروں کیلئے اعلان کا نظام۔

• ڈبوں میں آگ اور دھواں کا پتہ لگانے والا نظام۔

• پاورکاروں میں آگ کا پتہ لگانے کا نظام۔

• خودکار ونڈنگ مشین اور اوین؍فریج کےساتھ چھوٹی پینٹری ۔

ریلوے کے وزیر کےذریعہ نئے ٹائم ٹیبل میں کل گیارہ ہم سفر ایکسپریس ٹرینوں کا اعلان کیاگیا ہے۔ ان میں سے 6 ہم سفر ٹرینوں کےنام اس طرح ہیں:

• 12595/12596 گورکھپور-آنند وہار۔

• 12503/12504کمکھیا-بنگلور کینٹ

• 22887/22888 ہاؤڑہ-یشونت پور

• 14715/14716سری گنگانگر-تروچراپلی

• 22867/22868 درگ –نظام الدین

• 22919/22920 احمد آباد-چنئی سنٹرل

یہ ٹرینیں 16 اے سی 3ٹیئر کوچوں اور 2 پاور کاروں کے ساتھ چل رہی ہیں۔ جناب سریش پربھاکر پربھو ، جو کل وجے واڑہ کے دورہ پر ہیں، ہم سفر ایکسپریس کی دو ٹرینوں 22705/22706 تروپتی-جموں توی اور 20889/20890 ہاؤڑہ-وجے واڑہ ہم سفر ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ بقیہ ہم سفر ٹرینوں کو بھی معینہ وقت میں شامل کرلیا جائےگا۔ رواں مالی سال کےد وران ماڈرن کوچ فیکٹری، رائے بریلی اور ریل کوچ فیکڑی کپورتھلہ میں 10 ہم سفر سواری ڈبوں کو تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔ ہم سفر ایکسپریس کے اے سی 3 ٹیئر کوچ کی لاگت 2.58 کروڑروپے ہیں، جبکہ عام ایل ایچ بی ، اے سی 3 ٹیئر کوچ کی لاگت 2.39کروڑروپے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More