26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نئی دلّی کے نیشنل میوزیم میں قرآن کریم کے 13 مخطوطات کی ایک منفرد نمائش کا آج افتتاح کیا گیا

Urdu News

نئی دلّی: حکومت ہند کی  وزارتِ ثقافت کے تحت   ایک مایہ ناز  ثقافتی ادارے  نیشنل میوزیم نے   پہلی مرتبہ   مختلف  خطوط میں   لکھے گئے قرآن کریم کے مجموعے کی نمائش کا  اہتمام کیا ہے ۔  یہ قرآن کریم   7 ویں صدی سے لے کر 19 ویں صدی تک   خطاطی کے مختلف   طریقوں اور متعدد طریقۂ ہائے تحریر  میں سامنے آئے ہیں ۔ نمائش کا افتتاح نیشنل میوزیم کے سابق نگراں ( مخطوطات ) اور عالمی شہرت یافتہ اسکالر  اور ماہر تحریر  ڈاکٹر نسیم اختر نے کیا  ۔ قرآن کریم کے بارے میں یہ نمائش   ، جو 27 فروری سے شروع ہوئی  ہے ، 31 مارچ ، 2018 ء تک جاری رہے گی ۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل اور   نیشنل میوزیم انسٹی ٹیوٹ  ، نئی دلّی کے وائس چانسلر   ڈاکٹر بی آر منی نے کہا کہ   ‘‘ اس نمائش  سے خطاطی کے اُن متعدد نمونوں  کی ابتدا اور پھیلاؤ کا اظہار ہوتا ہے ،  جن میں قرآن کریم لکھا گیا ہے ۔  یہ  نمائش  اس اعتبار سے منفرد ہے  کہ اس میں قرآن کریم کے اُن  13   بے مثال  نسخوں کو رکھا گیا  ہے ، جنہیں اب تک دیکھا نہیں گیا تھا ۔  اس نمائش میں  خط کوفی  ، خطِ نسق ،    خط ریحان ،  خطِ ثلث اور خط بہاری  میں لکھے گئے  قرآن کریم رکھے گئے ہیں ۔ بہاری خط  دنیا کے لئے  ہندوستان کا ایک  تحفہ ہے    ۔ اپنے بے مثال طرز تحریر کی وجہ سے یہ خط  تاریخ میں ایک  خصوصی حیثیت رکھتا  ہے ۔ ’’

          جیسا کہ ہمیں  تاریخ سے معلوم ہوتا ہے اور  نیشنل میوزیم کے ذخیرے سے ظاہر ہوتا ہے کہ  قرآن کریم  کے بہت سے   خوبصورت  نسخے مسلمان  بادشاہوں کے  دور میں اُن کی سرپرستی سے  سامنے آئے ۔  قرآن کریم پر لگی ہوئی شاہی موہروں سے معلوم ہوتاہے  کہ خود بادشاہوں نے اِن کی تصدیق کی ہے اور  یہ  مخطوطے  ایک ہاتھ سے  دوسرے ہاتھ تک گزر کر یہاں پہنچے ہیں ۔   ان نسخوں سے   فن خطاطی  کی عظمت  اور ان لوگوں کے ستھرے ذوق کا اظہار ہوتا ہے ، جنہوں نے    اِن خطاطوں کی سرپرستی کی ۔

          یہ نمائش  ، نمائش کے اُس سلسلے کی  دسویں نمائش ہے ، جو میوزیم کے  محفوظ خانے سے    چیزوں  کو نکال کر   لگائی جاتی ہے  ۔ اس کے تحت مختلف ذخیروں سے  5 سے 10 اشیاء  منتخب کرکے انہیں  15 دن کے لئے نمائش میں رکھا جاتا  ہے ۔  اس کا مقصد  نمائش میں آنے والوں کو  اُن چیزوں سے روشناس کرانا ہے ، جو عام طور پر  نمائش میں  نہیں رکھی جاتیں  اور ا س کا مقصد  فن  کے اُن  اہم نمونوں کی طرف بھی لوگوں  کی توجہ  دلانا ہے  ، جو  عام طور پر  دیکھنے کو نہیں ملتے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More