23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جموں وکشمیر کی وزیراعلی ٰنے مرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی

Chief Minister Jammu and Kashmir meets Union Home Minister
Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔جموںو کشمیر کی وزیراعلی محترمہ محبوبہ مفتی نے آج یہاں مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب ہنس راج گنگا رام ا ہیر، مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گوبا جموںو کشمیر کے چیف سیکریٹری اور وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت کے اعلی عہدہداران بھی موجود تھے۔

میٹنگ میں یہ  بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج( پی ایم ڈی پی) کے تحت سڑکوں ، بجلی اور صحت وغیرہ سمیت بنیاڈی ڈھانچوں کے پروجیکٹوں کے لئے ایسی زمین فراہم کرائی جائے گی جہاں پر کسی قسم کی روکاوٹیں نہ ہو اور اس طرح پروجیکٹوں کی رفتار تیزی کی جائے گی۔ جموں وکشمیر کے لئے وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج ( 80,068 کروڑ روپے) کے تحت مرکزی سرکار کی 15 وزارتوں سے متعلق 63 بڑے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے 62,599 کروڑ روپے کی رقم( تقریباً 78 فیصد) کی منظوری دے دی گئی ہے اور 22,042 کروڑ روپے کی رقم(تقریباً28 فیصد) جاری کی جاچکی ہے۔

سرحدی علاقے کے ترقیاتی پروگرام( بی اے ڈی پی) کے تحت پروجیکٹوں کا انتخاب کرتے وقت سرحدی علاقوں (0-10 کلو میٹر) کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے سرحد کے ساتھ ساتھ بَنکروں کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جائے گی۔

 میٹنگ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کشمیری مائیگرینٹز کو اضافی روزگار فراہم کرانے،  رہائش کا عبوری انتظام کرنے، سیدھے فائدے کی منتقلی( ڈی بی ٹی) طریقہ کار کے ذریعے راحت/ اعزازیہ کی رقم کی منتقلی اور جموں وکشمیر کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے سے متعلق ترقیاتی پروجیکٹوں میں تیزی لائی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More