Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دوسری ہندوستان – کوریا کاروباری کانفرنس آج منعقد ہوئی

Urdu News

نئی دلّی ، دوسری ہندوستان – کوریا کاروباری کانفرنس آج منعقد ہوئی  ۔ اس کا اہتمام   کامرس اور صنعت کی وزارت کے  صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے  ( ڈی آئی پی پی )  نے  چوسن لُبو  ، کوترا   ، ہندوستانی  صنعتوں کی کنفیڈریشن   ( سی آئی آئی )  اور  انویسٹ انڈیا   کے تعاون سے کیا تھا ۔  کانفرنس کا انعقاد  نئی دلّی میں عمل میں آیا  ۔ اس کا مقصد  ہندوستان اور  جمہوریۂ کوریا کے درمیان  اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنانا   ، تجارتی   معاملات  کو فروغ دینا اور  دونوں ملکوں کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا تھا ۔

          چوٹی کانفرنس کی شروعات   کوریا کے  سی ای اوز کی   گول میز میٹنگ سے ہوا  ، جس کی صدارت وزیر اعظم جناب نریندر مودی  نے کی ۔  اس میں ہندوستان اور  جمہوریۂ کوریا کے  درمیان  کلیدی نوعیت کی  شراکت داری کو اجاگر کیا گیا  اور دونوں ملکوں کے درمیان  تجارت  اور سرمایہ کاری میں  امکانات  کی تفصیل  پیش کی گئی ۔    اس میٹنگ  نے کوریا  کی کمپنیوں کو  یہ موقع فراہم  کیا کہ وہ  سرمایہ کاری  کے اپنے منصوبوں پر  تبادلۂ خیال کر سکیں اور کوریا کی  کسی کمپنی کو   ہندوستان میں  اپنے کام کاج میں   اگر کوئی  مسئلہ  درپیش رہا ہے  تو اسے حل کر سکیں ۔     اس گول میز میٹنگ میں  دونوں حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی  اور  کوریا کی سرکردہ کمپنیوں کے  25  سی ای اوز نے بھی  شرکت  کی  ۔ ان کمپنیوں کا مالیہ 575 بلین  امریکی ڈالر ہے ۔

          وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی افتتاحی تقریب میں  مشرق  کے ساتھ     اور زیادہ گہرے  اقتصادی تعلقات کے اپنے ویژن کو  اجاگر کیا  اور سرمایہ کاری نیز اشتراک کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان  شراکت داری کو   مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔

          وزیر اعظم نے  ہندوستان میں  ریلوے  ، پانی  ، ٹرانسپورٹ ، توانائی  ،  الیکٹرانکس   ، اطلاعاتی ٹیکنا لوجی  اور  بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں   کوریا کے سرمایہ  کاروں کو  مدعو کیا ۔   کامرس اور صنعت کے مرکزی وزیر  جناب سریش پربھو نے   ہندوستان کی تین خصوصیات کی   اہمیت پر زور دیا یعنی جمہوریت ، آبادیات اور مانگ  ۔ جناب پربھو نے  حکومت کی طرف سے  حال ہی میں  کی گئی اصلاحات  کا ذکر کیا  ، جن میں  میک اِن انڈیا پالیسی اور  عالمی درجہ بندی میں  ہندوستان کی کامیابی کا معاملہ شامل ہے ۔

          چوٹی کانفرنس کے موقع پر الگ سے متعدد باہمی میٹنگوں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ چوٹی کانفرنس میں  صنعتوں سے متعلق بہت سے مسائل پر توجہ دی گئی  ، جس میں  ہزاروں نمائندوں نے شرکت کی  ، جن میں  جنوبی کوریا کے  425 مندوبین   بھی شامل تھے  ، جن کا تعلق  کوریا کی   90 کمپنیوں سے تھا ۔ ان کے علاوہ ،  سینئر سرکاری افسران  اور سیاسی رہنماؤں کی بھی  بڑی تعداد نے  کانفرنس میں شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More