31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مولانا کلب جواد نقوی کی طرف سے وسیم رضوی کے خلاف تھانہ حضرت گنج میں ایف آئ آر درج

Urdu News

لکھنؤ ۲ اگست: وسیم رضوی کے بے بنیاد الزامات کے خلاف مولانا سید کلب جواد نقوی نے حضرت گنج تھانہ میں ایف آئ آر درج کرائی ہے ۔وسیم رضوی نےشیعہ وقف بورڈ کے لیٹر ہیڈ پر اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی کے نام لکھے گئے ایک خط میں مولانا سید کلب جواد نقوی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کہا تھاکہ مولانا کلب جواد نقوی کے ایران ،عراق،شام اور پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات ہیں۔وسیم رضوی نے الزام عائد کیا تھاکہ مولانا کلب جواد نقوی بیرونی طاقتوں کی فنڈنگ کے ذریعہ شیعہ نوجوانوں کو دیگر مذاہب کے خلاف مشتعل کرنے کا کام کرتے ہیں۔وسیم رضوی نے ایران ،عراق اور شام پر دہشت گردی کو فنڈنگ کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا جسکے دائرے میں پوری شیعہ قوم اور مرجعیت بھی آرہی تھی لہذا مولانا سید کلب جوادنقوی نے وسیم رضوی کے ان بے بنیاد الزامات کے خلاف حضرت گنج تھانہ میں ایف آئ آر درج کراتے ہوئے سخت کاروائ کا مطالبہ کیاہے ۔مولانا کلب جواد نقوی نے اس سے پہلے ایک میمورنڈم وزیر اعلیٰ اترپردیش،گورنراترپردیش اور وزیروقف جناب محسن رضا کے نام ارسال کیا تھا ۔مولانا نے وسیم رضوی کے ذریعہ عہدہ کے غلط استعمال اور شیعہ وقف بورڈ کے لیٹر ہیڈ کو غلط کاموں میں استعمال کئے جانے پر کاروائ کا مطالبہ کیا ہے ۔مولانا نے لکھا تھا کہ وسیم رضوی اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور اپنی بدعنوانی کو چھپانے کے لئے ایسے بے بنیاد الزامات عائد کررہاہے ۔ لکھنؤ ۲ اگست: وسیم رضوی کے بے بنیاد الزامات کے خلاف مولانا سید کلب جواد نقوی نے حضرت گنج تھانہ میں ایف آئ آر درج کرائی ہے ۔وسیم رضوی نےشیعہ وقف بورڈ کے لیٹر ہیڈ پر اقلیتی امور کے وزیر جناب مختار عباس نقوی کے نام لکھے گئے ایک خط میں مولانا سید کلب جواد نقوی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کہا تھاکہ مولانا کلب جواد نقوی کے ایران ،عراق،شام اور پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں سے تعلقات ہیں۔وسیم رضوی نے الزام عائد کیا تھاکہ مولانا کلب جواد نقوی بیرونی طاقتوں کی فنڈنگ کے ذریعہ شیعہ نوجوانوں کو دیگر مذاہب کے خلاف مشتعل کرنے کا کام کرتے ہیں۔وسیم رضوی نے ایران ،عراق اور شام پر دہشت گردی کو فنڈنگ کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا جسکے دائرے میں پوری شیعہ قوم اور مرجعیت بھی آرہی تھی لہذا مولانا سید کلب جوادنقوی نے وسیم رضوی کے ان بے بنیاد الزامات کے خلاف حضرت گنج تھانہ میں ایف آئ آر درج کراتے ہوئے سخت کاروائ کا مطالبہ کیاہے ۔مولانا کلب جواد نقوی نے اس سے پہلے ایک میمورنڈم وزیر اعلیٰ اترپردیش،گورنراترپردیش اور وزیروقف جناب محسن رضا کے نام ارسال کیا تھا ۔مولانا نے وسیم رضوی کے ذریعہ عہدہ کے غلط استعمال اور شیعہ وقف بورڈ کے لیٹر ہیڈ کو غلط کاموں میں استعمال کئے جانے پر کاروائ کا مطالبہ کیا ہے ۔مولانا نے لکھا تھا کہ وسیم رضوی اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے اور اپنی بدعنوانی کو چھپانے کے لئے ایسے بے بنیاد الزامات عائد کررہاہے ۔ واضح رہے کہ اب تک وسیم رضوی کے ان بے بنیاد الزامات کے خلاف کسی کی طرف سے کوئ ردعمل سامنے نہیں آیاہے جبکہ وسیم رضوی نے شیعہ قوم کو دہشت گردی پھیلانے اور ایران و عراق و شام پر ہندوستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے فنڈنگ کا الزام لگایا تھا ۔تف ہے ایسے افراد پر اور ایسے مذہبی لوگوں پر جو ایسے پروپیگنڈہ کے خلاف زبان کھولنے کے لئے بھی مصلحت کوشی سے کام لیتے ہیں۔مجلس علماء ہند ایسے خاموش طبع افراد اور مصلحت کوشی کی سخت مذمت کرتی ہے ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More