33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئےجاری دستخطی مہم آخری مرحلے میں داخل

जन्नत उल बकी के पुनर्निर्माण के लिये जारी हस्ताक्षर अभियान अंतिम चरण में दाखिल
Urdu News

لکھنؤ۳ اگست: مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے شہر کے مختلف حصوں میں دستخطی مہم جاری ہے ۔آج مدرسہ سلطان المدارس میں دستخطی مہم کا کیمپ لگا یا گیا جس میں مدرسہ کے طلباء اور اساتذہ نے حصہ لیا ۔اس سے پہلے مدرسہ تنظیم المکاتب گولہ گنج میں کیمپ لگایا گیا تھا ۔مدرسہ تنظیم المکات کے تمام طلباء نے اس دستخطی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دستخط کئے ۔تا حال شہر کے مختلف حصوں میں جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے دستخطی مہم کے کیمپ لگایا گیا۔۶ جولائ کو درگاہ حضرت عباس رستم نگر لکھنؤ سے شروع ہونے والی دستخطی مہم کے امام باڑہ آغا باقر،کاظمین،مفتی گنج،اقبال نگر،وزیر گنج مسجد آتوجی،،بارود خانہ لال مسجد،مسجد نورمحل نرہی،دریاوالی مسجد،جامع مسجد آصفی بڑامام باڑہ،حسینیہ غفرانمآب،ماڈل ہائوس کشیپ بھون،اور دیگر علاقوں میں کیمپ لگائے جاچکے ہیں۔لکھنؤ۳ اگست: مجلس علماء ہند کے زیر اہتمام جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے شہر کے مختلف حصوں میں دستخطی مہم جاری ہے ۔آج مدرسہ سلطان المدارس میں دستخطی مہم کا کیمپ لگا یا گیا جس میں مدرسہ کے طلباء اور اساتذہ نے حصہ لیا ۔اس سے پہلے مدرسہ تنظیم المکاتب گولہ گنج میں کیمپ لگایا گیا تھا ۔مدرسہ تنظیم المکات کے تمام طلباء نے اس دستخطی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے دستخط کئے ۔تا حال شہر کے مختلف حصوں میں جنت البقیع کی تعمیر نو کے لئے دستخطی مہم کے کیمپ لگایا گیا۔۶ جولائ کو درگاہ حضرت عباس رستم نگر لکھنؤ سے شروع ہونے والی دستخطی مہم کے امام باڑہ آغا باقر،کاظمین،مفتی گنج،اقبال نگر،وزیر گنج مسجد آتوجی،،بارود خانہ لال مسجد،مسجد نورمحل نرہی،دریاوالی مسجد،جامع مسجد آصفی بڑامام باڑہ،حسینیہ غفرانمآب،ماڈل ہائوس کشیپ بھون،اور دیگر علاقوں میں کیمپ لگائے جاچکے ہیں۔ اس دستخطی مہم میں ایک لاکھ سے زائد افراد حصہ لے چکے ہیں،امید کی جارہی ہے کہ شہر لکھنؤ سے دو لاکھ سے زائد دستخط جمع کئے جائیں ۔جمعہ کے دن ۴ اگست کو غار والی کربلا میں کیمپ لگایا جائے گا۔ دستخطون کا ہدف مکمل ہونے کے بعد مجلس علماء ہند ان تمام دستخطوں کو میمورنڈم کے ساتھ اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری ،وزیر اعظم کے دفتر اور سعودی سفارتخانہ کو ارسال کریگی تاکہ جنت البقیع کی تعمیر کو یقینی بنایا جاسکے ۔یہ دستخطی مہم مولانا سید کلب جواد نقوی کی سرپرستی میں چلائی جارہی ہے ۔اس دستخطی مہم میں اہل ہنود اور اہلسنت حضرات نے بھی شرکت کی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More